*جھنگ(جاوید اعوان سے)جمیعت علماء اسلام جھنگ کے زیر اہتمام ہرمل پور بند پر فلڈ ریلیف میڈیکل کیمپ آج (مورخہ 1ستمبر 2025ء ) دوسرے روز بھی جاری رہا*
۔*سابق ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ DHQجھنگ ڈاکٹر ملک محمد حنیف اور اسسٹنس محمد ابوذر،محمد عبداللہ ،محمد حامد نے فلڈ متاثرہ مردوخواتین و بچوں کو چیک کیا اور موقع پر مفت ادویات فراہم کیں۔ علاوہ ازیں عرصہ دو دن سے فلڈ متاثرہ مردوخواتین کو جے یو آئی کی طرف سے کھانا بھی فراہم کیا جارہا ہے ۔ جے یو آئی کے رضا کاروں نے فلڈڈ ایریا میں کشتیوں کے ذریعے بھی پہنچ کر متاثرین کو کھانا فراہم کیا ۔ اس موقع پر جے یو آئی کی مرکزی شوریٰ کے ممبر شہباز گجر ایڈووکیٹ و دیگر رہنماؤں مولانا محمد طارق،مولانا مصدوق حسین شاہ ،انجینئر نصراللہ ڈھڈی ، شیخ علی شکیل، مولانا ناصرحسن عارفی ، عبدالرحمٰن عزیز، مفتی اشرف منصوری، قاری عثمان فاروقی، قاری عمر دراز، سید مسرور حسین شاہ، عبدالمتعین ڈھڈی ، حمزہ نواز، مولانا عبدالمالک، وقار گجر ایڈووکیٹ، حافظ نوراللہ، قاری محمد اقبال، حافظ سمیع اللہ ودیگر کثیر تعداد میں عہدیداران موجود رہے اور انصارِالاسلام کے رضا کاروں نے متاثرین کو مختلف سہولیات بہم پہنچائی ۔ علاوہ ازیں جے یو آئی کے رہنماؤں مولانا موسیٰ کلیم، مولانا نورالدین و حضرت خان کی طرف سے جامعہ اصحاب صُفہ میں فلڈ ریلیف قائم کرکے بلو شہابل کی طرف متاثرین کو کھانا و دیگر سہولیات پہنچائی جارہی ہیں۔ شہباز گجر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پانی کا لیول کم ترین ہونے تک جے یو آئی کی طرف سے متاثرین کے لیے ادویات و سہولیات جاری رکھی جائیں گی ۔حکومت پنجاب و انتظامیہ و مقامی انتظامیہ اپنی ریلیف سرگرمیاں مزید تیز کریں*۔
