*جھنگ(جاوید اعوان سے)۔میونسپل کمیٹی سے ایک کام بھی ڈھنگ کا نہ ھو سکا۔ شہر میں مرکزی شاہراہوں کی سٹریٹ لائٹس ناکارہ گلیوں میں بھی اندھیرے*
*شہر کی 90 فیصد مرکزی شاہراہوں کی سٹریٹ لائٹس ناکارہ ھونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث شہر بھر کی مرکزی شاہراہوں ٹوبہ روڈ گوجرہ روڈ سرکلر روڈ شہید روڈ کوٹ روڈ مین بازار کے اطراف لگائی جانے والی متعدد سٹریٹ لائٹس ناکارہ ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے شام اور رات کے اوقات میں شہریوں کو شدید سفری مشکلات کا سامنا ہے سٹریٹ لائٹس خراب ہونے کی وجہ سے حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں گلیوں بازاروں میں سرشام اندھیرا ہونے کی وجہ سے سٹر یٹ کرائم میں بھی اضافہ ہو چکا ہے شام کے بعد شہر ی اپنے گھروں سے باہر نکلنے سے گھبراتے ہیں سٹریٹ لائٹس کا نظام درہم برہم ہونے کی وجہ سے شہر بھر میں رات کے اوقات میں تجارتی سرگرمیاں ماند پڑ چکی ہیں جس کی وجہ سے تاجر طبقہ میں بھی شدید اضطراب بایا جاتا ہے علاقہ مکینوں نے ڈی سی جھنگ سے مطالبہ کیا ہے کہ جھنگ شہر کی مرکزی شاہراہوں بازاروں گلیوں کے اطراف سٹریٹس لائٹس کے نظام کو فوری طور پر بحال کیا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا کم کیا جاسکے*
