166

*جھنگ(جاوید اعوان سے)تھانہ قادر پور پولیس کی دبنگ کاروائی۔ مراد والا روڈ پر رابری کرنے والے ملزمان سے پولیس مقابلہ*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)تھانہ قادر پور پولیس کی دبنگ کاروائی۔ مراد والا روڈ پر رابری کرنے والے ملزمان سے پولیس مقابلہ* *ذرائع کے مطابق رات 11 بجے کے قریب 4 کس نامعلوم ڈکیٹ نے اسلحہ کے زور پر 8 لاکھ روپے اور ایک موٹر سائیکل چھین لیا ۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او قادر پور علمدار حسین پاتوانہ ۔ انچارج چوکی منڈی شاہ جیونہ نئیر عباس بمعہ نفری موقع پر پہنچ گئے جنکا مسلح ملزمان کے ساتھ امنا سامنا ہوا۔ فائرنگ کا تبادلہ کے دوران ایک ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار ہو گیا۔ جسکی ٹانگ میں فائر لگا ہوا تھا۔ چھینا گیا موٹرسائیکل اور نقدی 7.5 لاکھ روپے برامد کرلیے۔ تین ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے فرار ہوگئے۔ گرفتار ہونے والا ڈکیٹ کا نام شبر ولد نواز سکنہ چک نمبر 232 ہے جو تین اضلاع کا ریکارڈ یافتہ ہے ملزم شبر بین الاضلاعی گینگ کا سرغنہ ہے جو جھنگ سرگودھا اور چنیوٹ میں وارداتیں کرتی تھی۔ پولیس کی بروقت کاروائی سے یہ کامیابی ملی ہے۔ علاقے کی عوام نے قادر پور پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ عوام کی مال جان سے کھیلنے والوں کے ساتھ اہنی ہاتھوں سے نمٹا جاے گا*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں