57

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ہیلتھ کیئر کمیشن بھی بے بس۔شورکوٹ میں سیل شدہ عطائی لیبارٹری خود بخود ھی ڈی سیل ھو گئی۔ ذرائع*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ہیلتھ کیئر کمیشن بھی بے بس۔شورکوٹ میں سیل شدہ عطائی لیبارٹری خود بخود ھی ڈی سیل ھو گئی۔ ذرائع*
*پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم نے غیر رجسٹرڈ عطائی چناب پولی کلینک (واقع مین گیٹ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شورکوٹ) الشفا لیبارٹری شاہد شہید روڈ اور پنجاب کلینیکل لیبارٹری کو سیل کر دیا تھا۔ تاہم عطائی عملے نے قانونی سیل توڑ کر دوبارہ کام شروع کر چکا تھا*
*ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم نے دوبارہ چھاپہ مارا تو سیل شدہ چناب لیبارٹری کھلی پائی گئی،اور الشفا شاہد شہید روڈ اور چناب کلینیکل لیبارٹری والے دوبارہ موقع سے بھاگ گئے.جس پر چناب لیبارٹری اینڈ پولی کلینک(نان رجسٹرڈ)کودوسری مرتبہ سیل کر دیا گیا۔ لیکن اطلاعات کے مطابق عطائی ڈاکٹر نے پھر سیل توڑ کر لیبارٹری میں معصوم مریضوں کے ٹیسٹ کرنا شروع کر دیے۔ اس سلسلے میں میڈیا ٹیم نے شعیب سلیم ممبر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ذاتی فون نمبر 03216041840 پر موقف کے لیے کال کی تو انھوں نے کال پک ھی نہیں کی.عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ عطائی عناصر نہ صرف ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارروائی کا تمسخر اڑا رہے ہیں بلکہ عوام کی صحت کے ساتھ کھلم کھلا کھیل رہے ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان عطائیوں کے خلاف مؤثر اور سخت کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں کوئی غیر قانونی کلینک دوبارہ سیل توڑنے کی جرات نہ کر سکے*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں