90

*جھنگ(جاوید اعوان سے)تھانہ گڑھ مہاراجہ پولیس کی اشتہاری مجرموں اور منشیات فروشوں کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں جاری ہیں*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)تھانہ گڑھ مہاراجہ پولیس کی اشتہاری مجرموں اور منشیات فروشوں کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں جاری ہیں*
*تھانہ گڑھ مہاراجہ پولیس نے مؤثر کاروائی کرتے ہوئے*
*اے کیٹگری کے اشتہاری* *مجرم محمد عاشق عرف عاشی بھٹی کو گرفتار کر لیا .دوسری جانب عنصر علی عرف نعشہ کو 1040 گرام ہیروئن سمیت گرفتار کر کے ہیروئن برآمد کر لی*
*تفصیلات کے مطابق تھانہ گڑھ مہاراجہ پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر مہر اخلاق احمد نول نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائیاں کرتے ھوئے انتہائی خطرناک اشتہاری مجرم کو ، گرفتار کر لیا ،ملزم عاشق عرف عاشی بھٹی سکنہ گھیل پور 302 کے مقدمے میں مطلوب تھا ، جو کہ “اے کیٹگری” کا اشتہاری قرار دیا گیا تھا تقریباً دو سال بعد پولیس نے گرفتار کر لیا اس موقع انسپکٹر مہر اخلاق احمد نول کا کہنا تھا کہ ڈی پی او جھنگ اور ڈی ایس پی سرکل کے واضح اور سخت احکامات کی روشنی میں تھانہ گڑھ مہاراجہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے، مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ،عنصر علی عرف نعشہ کو تھانہ گڑھ مہاراجہ پولیس نے دھر لیا ۔ منشیات فروش ہماری نسلوں کے دشمن ہیں کسی صورت رعایت نہیں برتی جائے گی تھانہ گڑھ مہاراجہ پولیس نے اشتہاری مجرموں اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں تیز کردی ہیں عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے میں اور میری ٹیم دن رات محنت اور لگن سے اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دے رھی ھے شہری کسی بھی مشکوک شخص کو دیکھیں تو پولیس کو 15 پر اطلاع دیں تاکہ بہترین معاشرے کی تشکیل میں کردار ادا کیا جا سکے منشیات جیسی لعنت سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں