*جھنگ(جاوید اعوان سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا انقلابی اقدام*۔
*پنجاب میں جائیداد کے حقوق کے تحفظ کا نیا قانون،پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف امویبل پراپرٹی آرڈیننس 2025 کا نفاذ۔اس حوالے سے ڈسپیوٹ ریزولیوشن کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر،قائم مقام ڈی پی او رحمان قادر نے اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں 16 کیسز کی سماعت ہوئی،ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عوام کوضلعی سطح پر تیز اور شفاف انصاف فراہم کیا جائے گا۔کسی شخص کو دوسرے کی ملکیت پر قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔کسی کو نجی جائیدادوں پر غیر قانونی قبضوں کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔اے ڈی سی آر ڈاکٹر امتیاز محسن ،اسسٹنٹ کمشنر جھنگ،و دیگر متعلقہ افسران کی اجلاس میں شرکت۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر ریونیو افسران نے باہمراہ پیرا فورس موقع پر قبضے واگزار کروا کے حقیقی مالکان کے حوالے کئے*
74









