*جھنگ (جاوید اعوان سے)چک نمبر 269 کھوکھرا میں تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سوار سلپ ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے ایمبولینس روانہ کی*۔
*ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی اور بعد ازاں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا۔ زخمیوں میں 16 سالہ دایم علی ولد نصیر احمد اور 4 سالہ ریحان ولد رضوان علی شامل ہیں، دونوں کا تعلق چک 269 فیصل آباد روڈ سے ھے۔ حادثے کی وجہ تیز رفتاری بتائی جا رہی ھے*۔
