103

*شور کوٹ(جاوید اعوان سے)تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے گیٹ کے ساتھ غیر قانونی کلینیکل لیبارٹری ہیلتھ اتھارٹی کے افسران کو منہ چڑا رھی ھے. سی ای او ہیلتھ اتھارٹی نوٹس لیں. عوامی مطالبہ*

*شور کوٹ(جاوید اعوان سے)تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے گیٹ کے ساتھ غیر قانونی کلینیکل لیبارٹری ہیلتھ اتھارٹی کے افسران کو منہ چڑا رھی ھے. سی ای او ہیلتھ اتھارٹی نوٹس لیں. عوامی مطالبہ*
*ضلع جھنگ کی تحصیل شور کوٹ میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے گیٹ کے ساتھ غیر قانونی کلینیکل لیبارٹری ہیلتھ اتھارٹی کے افسران کو منہ چڑا رھی ھے. مگر کوئی پوچھنے والا نہیں ھے تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شور کوٹ کے گیٹ کے باکل سامنے چناب کلینیکل لیبارٹری دھڑلے سے چل رھی ھے جس میں کوئی پتھالوجسٹ بھی موجود نہیں ھے مگر کلینیکل ٹیسٹ دھڑلے سے ھو رھے ہیں اور عوام الناس کو موت کی وادی میں دھکیلا جا رھا ھے ذرائع کے مطابق مذکورہ بالا کلینیکل لیبارٹری ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم نے کئی بار سیل کی ھے مگر اس کے مالکان خود بخود ھی اسے ڈی سیل کر لیتے ہیں عوامی اور سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی جھنگ ڈاکٹر احمد شہزاد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جھنگ ڈاکٹر مریم گل اسسٹنٹ کمشنر تحصیل شور کوٹ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل شور کوٹ سے مطالبہ کیا ھے کہ کلینیکل لیبارٹری کو انسپکشن کر کے فوری طور پر سیل کیا جائے اور خود بخود ڈی سیل کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں