*جھنگ (جاوید اعوان سے) سیکریٹری مواصلات و تعمیرات حکومت پنجاب نے ایکسین ہائی وے ڈویژن جھنگ انجینئر اظہر حنیف اور ایس، ڈی، او ہائی وے جھنگ چوھدری ساجد اقبال وڑائچ کو باعزت بحال کرکے اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا*، *تفصیلات کے مطابق چند یوم قبل سیکریٹری محکمہ مواصلات و تعمیرات پنجاب نے عادی درخواست باز کی نام نہاد شکایات کی بنا پر محکمہ ہائی وے جھنگ کے متذکرہ دونوں افسران کو معطل کر دیا تھا، بعد ازاں تفصیلی محکمانہ انکوائری میں مذکورہ افسران بالا پر کوئی بھی الزام ثابت نہ ہو سکا،؛ اور تمام شکایات بوگس اور جھوٹی ثابت ہوئیں، جس پر سیکریٹری محکمہ مواصلات و تعمیرات پنجاب نے ایکسین ہائی وے ڈویژن جھنگ اور ایس، ڈی، او، ہائی وے سب ڈویژن جھنگ کو فوری طور پر عہدوں پر با عزت بحال کرنے کے احکامات جاری کر دیے، متذکرہ افسران نے فرائض منصبی کی انجام دہی شروع کر دی ھے، عوامی سماجی حلقوں نے سیکریٹری محکمہ مواصلات و تعمیرات پنجاب کے اس اقدام کو خوش آئندہ قرار دیا ھے*
