*جھنگ(جاوید اعوان سے)جھنگ کا سپوت عالمی سطح پر نمایاں — افتخار حسین کو ’’چارٹرڈ انجینئر‘‘ کا بین الاقوامی اعزاز ملا*
*پاکستانی انجینئرنگ ٹیلنٹ عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے لگا۔ جھنگ سے تعلق رکھنے والے افتخار حسین پاتوآنہ سیال نے برطانیہ کی ممتاز انجینئرنگ کونسل سے ’’چارٹرڈ انجینئر‘‘ (Chartered Engineer) کا باوقار اعزاز حاصل کر لیا — جو دنیا بھر میں انجینئرنگ میں مہارت، معیار اور قائدانہ صلاحتیوں کی اعلیٰ ترین پہچان سمجھا جاتا ہے*
*افتخار حسین کا تعلق ضلع جھنگ کے نواحی گاوں موضع پاتوآنہ سے ھے جو مہر علمدار حسین پاتوانہ سب انسپکٹر کے چھوٹے بھائی ہیں، انہوں نے ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں سے حاصل کی، میٹرک جھنگ سٹی کے گورنمنٹ ہائی سکول سے کیا، اور گورنمنٹ کالج جھنگ کے بعد جی سی یونیورسٹی لاہور سے ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی*
*آج کل وہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکہ کی معروف انجینئرنگ فرم CDM Smith کے ساتھ بطور سینئر انجینئر وابستہ ہیں، یہاں وہ انٹیلیجنٹ ٹرانسپورٹیشن سسٹمز (ITS) جیسے جدید انفراسٹرکچر منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ وہ اس سے پہلےقطر کی وزارت بلدیات و شہری منصوبہ بندی کی جانب سے MMUP سرٹیفائیڈ انجینئر بھی ہیں* —
*جو ملک میں پیشہ ور انجینئرز کے لیے ایک لازمی اور معتبر اہلیت ھے*
*افتخار حسین نے اس کامیابی پر اپنے اساتذہ، والدین اور کمیونٹی کا* *شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ”یہ کامیابی میرے لیے نہیں، بلکہ ہر اُس نوجوان کے لیے ہے جو چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں سے تعلق رکھتے ہوئے بڑے خواب دیکھتا ھے*
*انہوں نے کہا کہ ان کا سفر اس بات کا ثبوت ہے کہ محنت، عزم اور لگن سے ہر خواب حقیقت میں بدلا جا سکتا ہے۔ ان کی کامیابی جھنگ، کے لیے فخر کا مقام ہے — اور نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ بھی*۔