*جھنگ(جاوید اعوان سے)ایڈیشنل سپرنٹنڈنگ انجینئر ملک مرید حسین نے ایس ای فیسکو جھنگ سرکل کا عارضی چارج سنبھال لیا* *چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر محمد عامر نے عارضی چارج ملک مرید حسین کے سپرد کر دیا ہے ملک مرید حسین جھنگ سرکل میں ٹیکنیکل آفیسر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ایس ای فیسکو جھنگ سرکل مدثر علی شیخ محکمانہ وزٹ پر چین روانہ ہوگئے ہیں یہاں پر وہ دس دن قیام کے بعد اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کریں گے ملک مرید حسین محنتی اور ملنسار فیسکو آفیسر ہیں موصوف اپریشن میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں*
