124

*جھنگ(جاوید اعوان سے)پولیس کی بڑی کارروائی، خطرناک شوٹر و مجرم اشتہاری سعید گوپال گرفتار*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)پولیس کی بڑی کارروائی، خطرناک شوٹر و مجرم اشتہاری سعید گوپال گرفتار*
*تھانہ قادر پور پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ڈکیتی، اقدام قتل اور فائرنگ جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک شوٹر اور مجرم اشتہاری سعید گوپال کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سعید گوپال مختلف تھانوں بشمول قادرپور اور وریام میں سنگین وارداتوں کا ارتکاب کرتا رہا اور علاقے میں خوف و ہراس کی علامت سمجھا جاتا تھا۔ پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی سے ایک بڑے مجرم کو گرفتار کیا گیا۔عوام نے پولیس کی اس کامیاب کارروائی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جھنگ پولیس کو سراہا۔ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے اس موقع پر کہا کہ معاشرے کے ناسور کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔ جھنگ پولیس کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور جرائم کے خاتمے تک ایسی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں