*جھنگ(جاوید اعوان سے) جھنگ میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب کے احکامات انتظامیہ نے ھوا میں اڑا دیے*
*وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات ستھرا پنجاب کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا سیوریج سسٹم ناکارہ صفائی ستھرائی کے نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی سب ٹھیک ھے کی گردان پڑھی جا رھی ھے جھنگ کے علاقے موضع کوٹ سائی سنگھ کی آبادی جو ضلع کونسل جھنگ کی حدود میں واقع ھے اس پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ٹیکس تو وصول کرنے کے لیے کوشاں ھیں مگر رھائش پزیر عوام کو بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی گئی علی گارڈن ٹاؤن ان میں سے ایک ھے علی گارڈن کے رھائشی وفود کی شکل میں ڈپٹی کمشنر جھنگ سے ناقص سیوریج سسٹم اور خالی میں ھولوں کے ڈھکنوں کی استدعا کر چکے ھیں اخبارات میں خبر یں شائع کروا چکے ہیں مگر انتظامیہ ٹس سے مس تک نہیں ھوئی علی گارڈن ٹاؤن کا سیوریج سسٹم ناکارہ ہو چکا ھے مین ھولز پر ڈھکن نہیں ھیں گٹر ابل رھے ھیں صفائی ستھرائی کے نام کی کوئی چیز نہیں یہ ھے مریم نواز شریف کا ستھرا پنجاب اہلیان علی گارڈن فیصل آباد روڈ جھنگ مریم نواز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب/کمشنر فیصل آباد ڈویژن فیصل آباد/ڈپٹی کمشنر جھنگ/چیف آفیسر ضلع کونسل جھنگ سے ملتمس ھیں کہ خدارا ھم بھی جھنگ کے رھائشی ھے ھمیں بھی جینے کا حق دیا جائے اور ھمیں گندے بد بودار گٹر اور ڈینگی وائرس سے بچایا جائے اور ھماری عرضی منظور فرما کر داد رسی کی جائے*
