389

*شورکوٹ(جاوید اعوان سے) شور کوٹ میں اندھیر نگری چوپٹ راج تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں مافیا کا راج۔ ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں عوامی مطالبہ*

*شورکوٹ(جاوید اعوان سے) شور کوٹ میں اندھیر نگری چوپٹ راج تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں مافیا کا راج۔ ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں عوامی مطالبہ*
*ضلع جھنگ کی تحصیل شورکوٹ میں اندھیر نگری چوپٹ راج تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں مافیا کا راج.تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ میں ایک خاتون کو اسکے شوہر نے زہر دے کر قتل کر دیا تھا ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ماریہ امداد نے دو لاکھ روپے لے کر پوسٹ مارٹم میں غلط رپورٹ دے دی مقتولہ کے والدین انصاف سے محروم ذرائع کی مطابق ایک خاتون کو اسکے شوہر نے زہر دے کر قتل کر دیا تھا مقتولہ کے والدین اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اور تھانہ وریام پولیس کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے تو وہاں بچی کو مردہ حالت میں پایا یہاں تھانہ وریام پولیس نے والدین کی زیر نگرانی مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا مقتولہ کے والدین کے مطابق ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ماریہ امداد نے مقتولہ کے والد سے پانچ لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کیا پانچ لاکھ روپے مجھے دے دیں تو آپ کی بیٹی کا پوسٹ مارٹم آپ کے حق میں لکھ دیا جائے گا مقتولہ کے والدین پانچ لاکھ روپے نہ دے سکے ایم ایس ڈاکٹر ماریہ امداد نے مقتولہ کے شوہر جوکہ قاتل ہے ان سے صرف دو لاکھ روپے لے کر مقتولہ کے پوسٹ مارٹم کو غلط قرار کر دیا گیا یہاں ایک بچی کے غریب والدین انصاف لینے سے محروم ہو گئے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف چیف سیکریٹری پنجاب صوبائی وزیر صحت پنجاب صوبائی سیکرٹری صحت پنجاب کمشنر فیصل آباد ڈویژن فیصل آباد ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر ڈاکٹر احمد شہزاد چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی جھنگ ڈاکٹر مریم گل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہیلتھ سے اس سلسلے میں اعلیٰ سطحی انکوائری کا مطالبہ کیا ھے اور ساتھ یہ بھی اپیل کی ھے کہ جب تک اس انکوائری کا فیصلہ نہیں ھو جاتا ڈاکٹر ماریہ امداد میڈیکل سپرنٹینڈنٹ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شور کوٹ کو معطل کر کے سیٹ سے ہٹا دیا جائے تاکہ وہ اس انکوائری پر اثر انداز نہ ھو سکے*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں