*جھنگ(جاوید اعوان سے)نشہ آور ادویات کی غیر قانونی فروخت پر ڈرگ کنٹرول ٹیم متحرک بغیر نسخہ نشہ آور دوا، اب ناقابلِ برداشت جرم تصور ہوگا*
*سیکریٹری ہیلتھ پنجاب اور چیف ڈرگ کنٹرولر کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، ضلع بھر کے میڈیکل سٹورز کو سختی سے پابند کیا گیا ہے کہ وہ نشہ آور، سکون آور اور نیند کی ادویات کی فروخت صرف مستند ڈاکٹر کے تحریری نسخے پر فروخت کریں، اور باقاعدہ سیل پرچیز ریکارڈ کو مرتب رکھیں*
*اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر جھنگ عطیہ نواز کی قیادت میں ٹیم نے اچانک چیکنگ کے دوران حارث میڈیکل سٹور پر نشہ آور دوا کے بغیر نسخہ فروخت کیے جانے کا انکشاف کیا، جس پر اسٹور کا چالان کر دیا گیا*
*عطیہ نواز کا کہنا تھا کہ*
*کسی بھی قیمتی انسانی زندگی کو نشہ کے اندھیرے میں دھکیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ ایک مشترکہ سماجی اور قانونی ذمہ داری ہے کہ ہم نسلِ نو کو محفوظ مستقبل دیں*
*تمام میڈیکل سٹورز کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ نشہ آور ادویات سے متعلق ہدایت نامہ نمایاں جگہ آویزاں کریں، اور قانون کی مکمل پاسداری یقینی بنائیں، بصورتِ دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی*۔
