*جھنگ(جاوید اعوان سے)۔صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب کے نوٹس پر ہیلتھ سیکرٹری اور سی ای او ہیلتھ اتھارٹی جھنگ سے جواب طلب*
*صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب کے ڈسٹرکٹ* *ایڈوائزر چوہدری الماس نے عوامی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے پنجاب ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ* *کےسیکرٹری اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جھنگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو نوٹس جاری کر دیا۔ دونوں افسران کو ہدایت کی* *گئی ہے کہ وہ 30 ستمبر تک تحریری جواب جمع کرائیں*۔
*محتسب آفس کے مطابق* *مریضوں کی فلاحی* *ایسوسی ایشن نے الزام لگایا ھے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے مریضوں کے لیے مختص فنڈز آئی ٹی پراجیکٹس میں ظاہر کیے گئے اور مخصوص ٹھیکیداروں کو بار بار ادائیگیاں کی گئیں۔ اس حوالے سے 30 سے زائد دستاویزات بھی جمع کرائی گئیں*۔
*مزید کہا گیا کہ پہلے بنائی گئی انکوائری کمیٹی نے باقاعدہ معائنہ کرنے کے بجائے صرف کاغذی* *کارروائی کی، جس کے بعد کمیٹی کو تبدیل کر دیا گیا۔ بعض اسپتال حکام پر ریکارڈ چھپانے اور آڈٹ رپورٹ میں حقائق مسخ کرنے کا الزام بھی لگایا گیا*۔
*علیحدہ شکایات میں جھنگ چیمبر آف اسمال ٹریڈرز کے صدر عبدالقیوم نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے 2023 میں 20 لاکھ روپے کی ادویات سپلائی کیں مگر ادائیگیاں نہیں کی گئیں۔ ایک مقامی پٹرول پمپ منیجر نے بھی اسپتال پر ایک لاکھ 72 ہزار 725 روپے واجبات کا الزام عائد کیا*
*چوہدری الماس نے کہا کہ نوٹسز کا مقصد شفاف* *انکوائری ہے اور تمام فیصلے میرٹ پر ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی*۔
