113

*جھنگ(جاوید اعوان سے) جھنگ پولیس کی بروقت اور کامیاب کارروائی، سنگین قتل کی واردات ٹریس*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) جھنگ پولیس کی بروقت اور کامیاب کارروائی، سنگین قتل کی واردات ٹریس*
*جھنگ پولیس نے ایک اندوہناک قتل کی واردات کو بروقت ٹریس کرتے ہوئے اصل حقائق بے نقاب کر دیئے۔ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقہ بستی عطا والی میں بھائی نے بھائی کو قتل کر کے اسے طبعی موت ظاہر کرنے اور خفیہ تدفین کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس کے بروقت خفیہ ذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات پر یہ اندوہناک حقیقت سامنے آ گئی۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم آصف نواز کو گرفتار کر لیا، جس سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق اس سنگین قتل کی وجہ مبینہ طور پر ایک مرلہ زمین کا تنازعہ بنی۔ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے کہا کہ پولیس نے حقائق کو بے نقاب کر کے شہریوں کا اعتماد مزید مضبوط کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جھنگ پولیس انصاف کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے اور ملزم کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں