178

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ایجوکیشن اتھارٹی میں کرپشن کا بازار گرم: سرکاری درختوں پر ہیڈ ماسٹر کی مبینہ کلہاڑی، سی ای او ایجوکیشن ‘خاموش تماشائی*’

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ایجوکیشن اتھارٹی میں کرپشن کا بازار گرم: سرکاری درختوں پر ہیڈ ماسٹر کی مبینہ کلہاڑی، سی ای او ایجوکیشن ‘خاموش تماشائی*’
*تعلیمی اداروں کی بہتری کے دعوے ہوا میں اڑ گئے، ضلع جھنگ کے محکمہ تعلیم میں افسران کی مبینہ بندر بانٹ اور کمزور گرفت نے سرکاری املاک کو خطرے میں ڈال دیا* *گورنمنٹ بوائز شیخ جاسم ہائی سکول بھریڑی کے ہیڈ ماسٹر کی جانب سے سکول کونسل کو اندھیرے میں رکھ کر لاکھوں روپے کے قیمتی اور سرسبز درختوں کی فروخت کا سکینڈل منظرِ عام پر آیا ہے، جس نے محکمہ کی ساکھ پر سوالیہ نشان لگا دیے ہیں*۔
*​ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر شور مچنے کے بعد چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ نے روایتی کارروائی کرتے ہوئے انکوائری کا حکم تو دیا، لیکن عرصہ گزرنے کے باوجود نتیجہ “صفر” رہا۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اپنی ہی لگائی گئی انکوائری پر عملدرآمد نہ کروانا سی ای او کی انتظامی نااہلی یا مبینہ ملی بھگت کا منہ بولتا ثبوت ہے*۔
​ *ہیڈ ماسٹر موصوف بہتی گنگا میں ہاتھ نہیں دھو رہے، بلکہ غسل فرما رہے ہیں، جبکہ انتظامیہ خوابِ خرگوش کے مزے لے رہی ہے*۔”
*​اہلِ علاقہ نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیڈ ماسٹر نے اپنے من پسند بیوپاریوں کو نوازنے کے لیے لاکھوں کی لکڑی کوڑیوں کے بھاؤ بیچ ڈالی۔ دوسری جانب، جب میڈیا ٹیم نے ہیڈ ماسٹر سے رابطہ کیا تو انہوں نے روایتی مظاہرہ کرتے ہوئے تمام الزامات کو مسترد کر دیا اور کہا کہ “سب کچھ قانون کے دائرے میں ہوا ہے” اور گورنمنٹ ہائی سکول جبوانہ کے ہیڈ ماسٹر اس کی انکوائری کر رہے ہیں۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ایک ہیڈ ماسٹر دوسرے ہیڈ ماسٹر کے خلاف شفاف انکوائری کر پائے گا؟*
*اس سنگین بے ضابطگی پر جھنگ کے عوامی اور سماجی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی* ہے *شہریوں نے ​وزیراعلیٰ* *پنجاب مریم نواز شریف*
*​صوبائی وزیر تعلیم*
*​کمشنر فیصل آباد ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر​سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں اور “انکوائری* *انکوائری” کے کھیل کو ختم کر کے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ سرکاری املاک کو مزید لٹنے سے بچایا جا سکے*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں