*جھنگ(جاوید اعوان سے)پولیس چوکی مکھیانہ کی مبینہ سرپرستی میں احترامِ رمضان کی دھجیاں اڑا دی گئیں.چناب ریسٹورنٹ کھیوہ انتظامیہ کے لیے “نو گو ایریا” بن گیا؛ مضرِ صحت گوشت اور ناقص مصالحہ جات کی بھرمار*
*ضلع جھنگ کی تحصیلوں میں جہاں ایک طرف ضلعی انتظامیہ احترامِ رمضان آرڈیننس پر کے عملدرآمد کے دعوے کر رہی ہے، وہاں چوکی مکھیانہ کی حدود میں واقع چناب ریسٹورنٹ کھیوہ نے قانون کا مذاق بنا کر رکھ دیا ہے*۔ *ذرائع کے مطابق مذکورہ ہوٹل پولیس کی مبینہ “آشیرباد” اور ملی بھگت سے رمضان المبارک میں بھی سارا دن کھلا رہتا ہے، یہاں نہ صرف سرِعام کھانے پینے کا دور چلتا ہے بلکہ شہریوں کی صحت سے کھیلنے کا مکروہ دھندہ بھی عروج پر ہے*۔
*انسانی جانوں سے کھلواڑ: ناقص گوشت اور زہریلے مصالحہ جات*
*انکشاف ہوا ہے کہ چناب ریسٹورنٹ میں انسانی صحت کو پسِ پشت ڈالتے ہوئے انتہائی ناقص اور غیر معیاری گوشت استعمال کیا جا رہا ہے۔ کھانوں کی رنگت اور ذائقہ بدلنے کے لیے ممنوعہ اور مضرِ صحت مرچ مصالحہ جات کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے، جو شہریوں میں معدے اور جگر کے امراض بانٹ رہا ہے۔ عوامی حلقوں کا حل کہنا ہے کہ یہ* *ریسٹورنٹ اب ایک “فوڈ پوائزننگ سینٹر” کی شکل اختیار کر چکا ہے*۔
*فوڈ اتھارٹی کی خاموشی پر سوالات اٹھائے جا رھے۔ ہیں کہ*
*حیرت انگیز امر یہ ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسران نے اس طرف سے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ عوامی سماجی حلقوں نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا فوڈ اتھارٹی اور مقامی انتظامیہ اس وقت جاگے گی جب کوئی بڑا جانی نقصان ہو جائے گا؟* *ریسٹورنٹ مالکان کی دیدہ دلیری اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ وہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں*
*ڈپٹی کمشنر سے کارروائی کا مطالبہ*
*اہالیانِ علاقہ اور سول سوسائٹی نے ڈپٹی کمشنر جھنگ اور ڈی پی او جھنگ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ:*
*فوری طور پر چناب* *ریسٹورنٹ کھیوہ پر چھاپہ مار کر اسے سیل کیا جائے*۔
*ناقص گوشت اور زہریلے مصالحہ جات فراہم کرنے والوں کو سلاخوں کے پیچھے بھیجا جائے*۔
*احترامِ رمضان کی خلاف ورزی پر ملوث ہوٹل مالکان اور ان کی پشت پناہی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت گئی محکمانہ کارروائی کی جائے۔عوام کا کہنا ہے کہ اگر فوری ایکشن نہ لیا گیا تو وہ شدید احتجاج پر مجبور ھوں گے*۔
204









