112

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے نگہبان رمضان بازار کا دورہ کیا اور مختلف سٹالز پر اشیائے خوردونوش کی دستیابی، معیار اور سرکاری نرخوں کا تفصیلی جائزہ لیا*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے نگہبان رمضان بازار کا دورہ کیا اور مختلف سٹالز پر اشیائے خوردونوش کی دستیابی، معیار اور سرکاری نرخوں کا تفصیلی جائزہ لیا*
*اس موقع پر انہوں نے سبزی، پھل، آٹا، چینی، دالوں اور گوشت کے نرخ چیک کیے اور شہریوں سے براہِ راست گفتگو بھی کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں عوام کو معیاری اور سستی اشیاء کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔اس موقع پر اشیاءکے معیار، صفائی ستھرائی اور بازار میں بہترین انتظامات کے حوالے سے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ رمضان بازاروں میں سہولیات کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے گی تاکہ شہریوں کو بھرپور ریلیف فراہم کیا جا سکے۔اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کو معیاری اور سستی اشیاءکی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو تاکید کی کہ ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کی جائے اور مقررہ نرخوں پر عملدرآمد میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے اس امر کا اظہار کیا کہ نگہبان رمضان بازارمیں عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اور ضلعی انتظامیہ اس حوالے سے مسلسل مانیٹرنگ کر رہی ہے*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں