60

*جھنگ (جاوید اعوان سے) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے زیرِ تعمیر پرانا چنیوٹ روڈ کا دورہ کیا یہاں انہوں نے ترقیاتی کاموں کی رفتار، تعمیراتی معیار اور کام کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا*

*جھنگ (جاوید اعوان سے) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے زیرِ تعمیر پرانا چنیوٹ روڈ کا دورہ کیا یہاں انہوں نے ترقیاتی کاموں کی رفتار، تعمیراتی معیار اور کام کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا*
*ڈپٹی کمشنر نے عوامی سہولت کے پیشِ نظر منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ھوئے کہا کہ تعمیراتی کام میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آ سکیں۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے گورنمنٹ گرلزایلمنٹری سکول محلہ کپایاں کا دورہ کرتے ہوئے تعلیمی ماحول، کلاس رومز میں جاری تدریسی سرگرمیوں اور طالبات کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اساتذہ کی حاضری، صفائی ستھرائی، بنیادی سہولیات اور طالبات کی تعلیمی کارکردگی کے حوالے سے بھی دریافت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔مزید برآں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی اور مختلف وارڈز میں انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کر کے طبی سہولیات بارے دریافت کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق عوام کو صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں بہتر سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ھے*
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں