*جھنگ(محمد اکمل خان)تحصیل احمد پور سیال میں مبینہ چیچک / منکی پاکس جیسی بیماری سے ایک ہی خاندان کی دو اموات، ایک بچی کی حالت تشویشناک*
*تحصیل احمد پور سیال کے نواحی علاقے حضرت پیر عبدالرحمٰن میں مبینہ طور پر چیچک / منکی پاکس جیسی خطرناک اور متعدی بیماری نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق محمد نواز عرف طوطی ولد حاجی حنیف ڈھڈی چند روز سے شدید علیل تھے جنہیں تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا، جہاں وہ دورانِ علاج انتقال کر گئے۔ذرائع کے مطابق مرحوم کی 13 سالہ بیٹی بھی چند روز قبل اسی نوعیت کی علامات ظاہر ہونے کے بعد جان کی بازی ہار گئی تھی جبکہ خاندان کی ایک 7 سالہ بچی اس وقت بھی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا بتائی جا رہی ہے۔ اہلِ علاقہ کے مطابق متاثرہ افراد کو شدید بخار، جسم اور چہرے پر بڑے بڑے دانے، کمزوری اور خون میں وائٹ سیلز کی شدید کمی جیسی علامات کا سامنا تھا۔علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا ھے کہ مسلسل اموات اور تشویشناک صورتحال کے باوجود محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے تاحال کوئی مؤثر ہنگامی کارروائی سامنے نہیں آئی۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ھے کہ فوری طور پر میڈیکل ٹیمیں متاثرہ علاقے میں بھیجی جائیں، گھر گھر اسکریننگ کی جائے، متاثرہ خاندانوں کے ٹیسٹ کرائے جائیں اور عوام کو بروقت آگاہی فراہم کی جائے تاکہ مزید قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے*
33









