احمد پور سیال(محمد اکمل خان)”وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ”
“اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی (اللہ) مجھے شفا دیتا ھے۔” (القرآن)
الحمد للہ رب العالمین! اہلِ علاقہ کے لیے نہایت خوشی اور مسرت کی خبر ھے کہ “علی المرتضیٰ میڈیکل کلینک” کا باقاعدہ افتتاح عمل میں آ چکا ھے، جہاں ڈاکٹر سید غریب اللہ مدنی شاہ بخاری (MBBS, MD, RMP) بطور جنرل فزیشن و ماہرِ امراضِ بچگان اپنی گراں قدر خدمات انجام دیں گے۔
ڈاکٹر صاحب روزانہ صبح 8 بجے سے شام 8 بجے تک کلینک میں موجود رہیں گے، جبکہ اہلِ علاقہ کے لیے ایک مزید خوشخبری یہ ہے کہ ہر جمعہ کے روز تمام مریضوں کا چیک اپ بالکل مفت کیا جائے گا، جو یقیناً خدمتِ خلق کا ایک نہایت قابلِ تحسین اور مبارک قدم ہے۔
یہ بات اہلِ علاقہ کے لیے باعثِ اطمینان ہے کہ دھوری اڈا کے پہلے MBBS ڈاکٹر ہیں جو مستقل بنیادوں پر اپنے ہی علاقے میں رہ کر خدمتِ انسانیت کا عظیم فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔
یقیناً یہ ایک نہایت احسن اور قابلِ ستائش اقدام ہے، خصوصاً ایسے دور میں جب دیہات سے تعلق رکھنے والے اکثر تعلیم یافتہ افراد بڑے شہروں کا رخ کر لیتے ہیں، مگر ڈاکٹر سید غریب اللہ مدنی شاہ بخاری نے اپنے علاقے، اپنی دھرتی اور اپنی عوام کو ترجیح دے کر اخلاص، وفاداری اور خدمت کا ایک روشن نمونہ پیش کیا ہے۔
یہ اقدام نہ صرف سادات برادری بلکہ پورے علاقے کے لیے باعثِ فخر ہے کہ اب اہلِ علاقہ کو بنیادی اور معیاری طبی سہولیات کے لیے دور دراز شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا، بلکہ ایک مستند اور تعلیم یافتہ ڈاکٹر ان کے درمیان موجود ہوں گے۔
بمقام:ایم ایم روڈ، ذوالفقار ٹینٹ سروس، اعوان ٹریڈرز کے سامنے والی گلی، دھوری اڈا، تحصیل و ضلع لیہ
اللہ تعالیٰ ڈاکٹر صاحب کے علم، عمل اور خدمت میں برکت عطا فرمائے، اور اس کلینک کو اہلِ علاقہ کے لیے شفاء، راحت اور آسانی کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔
تمام اہلِ علاقہ اور احباب کے لیے دلی مبارکباد!









