128

*جھنگ(جاوید اعوان سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں*۔

*جھنگ(جاوید اعوان سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں*۔
*اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے بائی پاس حفاظتی بند و سرگودھا روڑ اور کوٹ خیرا میں ریلیف کیمپ میں ادویات کی دستیابی و طبی سہولیات کی فراہمی سمیت پینے کے صاف پانی و کھانے کی فراہمی کو چیک کیا ۔اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیلاب متاثرین کی سہولیات کے پیش نظر کئے گئے انتظامات اور امدادی سرگرمیوں کا از خود براہ راست جائزہ لے رہے ہیں۔ سیلاب متاثرین کےلئے ناشتہ ،دوپہر اور رات کے کھانے سمیت بچوں کو دودھ کی فراہمی کو روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے تمام افسران اور سٹاف سیلاب سے مثاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔محکمہ صحت، ریونیو اور ریسکیور1122کا سٹاف نشیبی علاقوں میں مکینوں کو طبی سہولیات، کھانا و راشن کی فراہمی کےلئے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ فیلڈ ہسپتال میں طبی سہولیات و علاج معالجہ سمیت ریلیف کیمپ میں سہولیات و دیگر انتظامات کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ سیلاب متاثرین بچوں کیلئے قائم فیلڈ سکول میں جاری تعلیمی سرگرمیوں جاری ہیں ۔محکمہ زراعت کا سٹاف جانوروں کو چارہ کی فراہمی جبکہ محکمہ لائیو سٹاک کا سٹاف جانوروں کی ویکسی نیشن بھی کر رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر کا مزید کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ھے۔ ضلعی انتظامیہ،محکمہ صحت اور ریسکیوکی ٹیمیں فیلڈ میں الرٹ ہیں۔سیلاب متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رھی ھے*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں