70

*جھنگ(جاوید اعوان سے)محکمہ صحت میں مبینہ کرپشن — نامکمل منصوبے، مگر بلز مکمل!*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)محکمہ صحت میں مبینہ کرپشن — نامکمل منصوبے، مگر بلز مکمل!*
*ضلع جھنگ میں محکمہ صحت کی* *Planning & Development (P&D) برانچ سے متعلق سنگین انکشافات سامنے آئے ہیں*۔ *ذرائع کے مطابق اس برانچ میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے لاکھوں روپے کے مبینہ جعلی اور فرضی بلز تیار کیے گئے جبکہ ٹھیکیداروں کے ساتھ ملی بھگت کر کے مختلف پراجیکٹس کے بلز بھی پاس کروائے گئے ہیں*۔ *حیران کن امر یہ ہے کہ کئی منصوبوں کے بلز تو جاری ہو چکے ہیں مگر وہ پراجیکٹس تاحال نامکمل ہیں.مزید یہ کہ محکمہ صحت کی ری ویمپنگ کے حوالے سے بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ بعض مقامات پر بھاری فنڈز جاری کیے جانے کے باوجود کام کی رفتار سست اور معیار پرانے ڈھانچوں کے برابر دکھائی دیتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض اسکیمیں کاغذی طور پر مکمل ظاہر کی گئیں لیکن حقیقت میں ابھی تک فعال نہیں ہو سکیں*۔
*عوامی حلقوں نے ان انکشافات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ صحت جھنگ میں ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کا شفاف آڈٹ کیا جائے، تمام فنڈز اور بلز کی تفصیلات عوام کے سامنے رکھی جائیں، اور جو منصوبے نامکمل ہیں ان پر فوری کام شروع کرایا جائے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ صحت کے بجٹ کا ضیاع براہِ راست عوامی سہولتوں پر اثر انداز ہوتا ہے، اس لیے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں