162

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ہائی وے ڈویژن کی کنٹریکٹر یونین میں مبینہ بدعنوانی، بیس سے پچیس لاکھ روپے کے بوگس کوٹیشن بنانے کا انکشاف*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ہائی وے ڈویژن کی کنٹریکٹر یونین میں مبینہ بدعنوانی، بیس سے پچیس لاکھ روپے کے بوگس کوٹیشن بنانے کا انکشاف*
*ہائی وے ڈویژن جھنگ کی کنٹریکٹر یونین کے مبینہ سیکرٹری ارشد نواز پر سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔ درخواست گزار کے مطابق ارشد نواز نے ذاتی اثر و رسوخ کی بنیاد پر مختلف ناموں سے 20 سے 25 لاکھ روپے تک کی بوگس کوٹیشنز بنوا کر سرکاری فنڈز ہڑپ کر لیے جبکہ ایک روپے کا بھی ترقیاتی کام نہیں کروایا گیاذرائع کے مطابق ہائی وے ڈویژن جھنگ میں کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے کبھی الیکشن ہی منعقد نہیں ہوئے، تاہم ارشد نواز زبردستی سیکرٹری کی سیٹ پر قابض ہو کر اس عہدے کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ موصوف نے ہائی وے کے دفتر میں ایک لگژری آفس بھی بنا رکھا ہے یہاں وہ دن رات براجمان رہتے ہیں درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ارشد نواز کی مبینہ بدعنوانی کے باعث نہ صرف سرکاری فنڈز ضائع ہو رہے ہیں بلکہ ترقیاتی منصوبے بھی تعطل کا شکار ہیں۔ اس ضمن میں اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کوٹیشنز کی ادائیگی فوری طور پر روکی جائے، سرکاری املاک کو واگزار کرایا جائے، تمام ریکارڈ قبضے میں لے کر شفاف تحقیقات کروائی جائیں اور قومی خزانے سے ہڑپ کیے گئے فنڈز فوری طور پر ریکور کیے جائیں۔عوامی و سماجی حلقوں نے بھی اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کروا کر ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ سرکاری اداروں میں شفافیت قائم ہو اور ترقیاتی فنڈز عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہو سکیں*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں