*جھنگ(جاوید اعوان سے)جمیعت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہباز گجر ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا ھے*
*کہ اسرائیل کی طرف سے قطر( دوحہ ) پر فضائی حملہ کرکے حماس کی قیادت کو ختم کرنے کا اقدام کھلی بربریت ہے یہ حملہ قطر کی خود مختاری و سلامتی کے حوالہ سے ننگی جارحیت ہے جو کہ اسرائیل نے امریکہ کی ملی بھگت سے کی ہے۔ اسرائیلی حملے کو درپردہ امریکہ کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔ اسرائیل بین الاقوامی لیول پر جنگی مجرم ہے۔ جس نے غزہ کے نہتے عوام کو مسلسل بمباری اور بھوک کا ہتھیار استعمال کرکے انسانیت کو شرمادیا ہے۔ اسرائیلی حکومت انسانیت کے دائرے سے نکل گئی ہے۔ او آئی سی اور عرب لیگ کو فی الفور اسرائیلی جارحیت کے خلاف مستقل بنیادوں پر اقدامات کرنے چاہیے ورنہ تمام عرب ممالک کی سالمیت ختم ہوجائے گی۔ مسلم ممالک کے حکمرانوں کے لیے اب قطعی آخری چانس ہے کہ وہ متحد ہو کر اسرائیل کی جارحیت کا مؤثر جواب دیں اور اسرائیل کے ناجائز وجود کو ختم کرنا ہوگا*
