*جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی زیر قیادت کریمنل گینگز کے خلاف پولیس کا کامیاب ایکشن*,
*جھنگ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے ایک خطرناک چار رکنی نقب زن گینگ کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ قادرپور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شبیر عرف شبو گینگ کے چاروں کارندے گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کیا۔تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان میں شبیر عرف شبو، افتخار عرف خارو، بلال عرف بلالی اور اللہ دتہ شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 43 لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کیا، جن میں 7 تولے طلائی زیورات، 8 لاکھ روپے نقدی، 3 موٹرسائیکل، مال مویشی، 5 موبائل فونز اور 2 پسٹل شامل ہیں۔برآمد شدہ سامان متاثرہ شہریوں کے حوالے کر دیا گیا، جس پر شہریوں نے جھنگ پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ کریمنل گینگز کے مکمل خاتمے تک گرینڈ آپریشن جاری رکھا جائے گا۔ جھنگ پولیس جرائم کے سدباب اور عوام کے اعتماد کی بحالی کے لیے بھرپور اقدامات کر رھی ھے*
