*جھنگ(جاوید اعوان سے) یونین کونسل نمبر 3(گرواں دا چک) میں کمسن بچی کے نکاح کا معاملہ ڈپٹی کمشنر کے حکم پر ڈپٹی ڈائریکٹر کا ایکشن سیکریٹری یونین کونسل۔ نکاح خواں۔ دلہن اور دولہا طلب*
*تحصیل جھنگ کی یونین کونسل نمبر 3 کے علاقہ چکنمبر۔ 168 ج۔ب میں ایک کمسن بچی کا نکاح کروا دیا گیا جبکہ پیدائش سرٹیفکیٹ کے مطابق بچی کی تاریخ پیدائش۔02 مئی 2008 ھے جبکہ نکاح سرٹیفکیٹ کے مطابق تاریخ نکاح۔ 15 مارچ 2021 ھے اس وقت بچی کی عمر۔ 13 سال بنتی ھے جب کہ گورنمنٹ کے قانون کے مطابق بچی/بچہ 18 سال کی عمر میں بالغ ھوتا ھے اور شادی کے قابل ھوتا ھے۔ میڈیا پر خبر شائع ھونے پر ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو اس سلسلے میں فوری انکوائری کا حکم دیا جس پر ایکشن لیتے ھوئے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے سیکریٹری یونین کونسل ۔ نکاح خواں ۔ دلہن اور دولہا کو مورخہ 16 اکتوبر 2025 کو اپنے دفتر طلب کر لیا عوامی اور سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر کے اس قدم کو بہت سراہا ھے*
