*جھنگ(جاوید اعوان سے)نامنظور نامنظور فیسکو کی نجکاری نامنظور*
*پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین جھنگ سرکل جھنگ کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی اس موقع پر زونل چیئرمین قاضی نعیم عباس، حافظ عبدالقیوم زونل سیکرٹری ، ڈویژنل چیئرمین محمد اقبال انجم ،مہر نو بہار نول اور صفدر نواز ڈب و دیگر عہدیداران نے احتجاج کے دوران کہا ہے کہ فیسکو واپڈا کو نجکاری کے حوالے نہ کیا جائے کیونکہ یہ منافع بخش ادارہ ھے جو کہ* *پاکستان کی معشیت میں بہت بڑی اہمیت کا حامل ھے اس میں* *اصلاحات کی جائیں یونین مقررین کا کہنا ھے کہ ہمارے ساتھ ٹیبل ٹاک کی جائے اور جلدی بھرتی کی جائے اور سٹاف کی کمی کو دور کیا جائے بلکہ IUM اور SUM ملازمین کو جلد از جلد ریگولر کیا جائے*
*مقررین کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات منظور نہ کیے گئے تو 17 ستمبر 2025 کو اسلام آ باد میں ملکی لیول پر بھر پور احتجاج کیا جائے گا*
