جھنگ(محمد جاوید اعوان) ادارہ الخدمت فاؤنڈیشن جھنگ کے زیر اہتمام یوم عالمی معذوران کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر جھنگ شاہد عباس جوئیہ تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جھنگ نے ا س ایونٹ کےانعقاد کرنے پر الخدمت فاؤنڈیشن کے رہنما محمد طارق صابری اورلیڈر گروپ ڈاکٹر عبدالجبار خان شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج اس موقع پر مجھے انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے ۔کہ عالمی یوم معذوران کے موقع پرلوگوں میں قیمتی تحائف پیش کیے جا رہے ہیں جو کہ ایک قابل تحسین عمل ہے۔ڈپٹی کمشنر جھنگ نے کہا کہ میں ان لوگوں کو معذور کہنا مناسب نہیں سمجھتا بلکہ یہ اللہ کے خاص بندے ہیں۔اور ان کا امتحان لیا گیا ہے جس میں یہ صبر شکر کر کے اپنی زندگی کے ایام پورے کریں گے الخدمت فاؤنڈیشن۔ادارہ اخوت ۔ایسے اداروں کا قیام قابل عمل اور خوش آئند ہے جو ایسے لوگوں کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا میری خواہش ہے کہ مخیر حضرات ایسے اداروں کی کھل کر خدمت کریں اور اللہ کی رضا حاصل کریں۔انہوں نے مزید کہا پڑھے لکھے سپیشل افراد کے روزگار کے لئے حکومت پنجاب ہدایت کے مطابق اپنے ضلع کے مختلف محکمہ جات کو ہدایت کی ہے کہ ان لوگوں کے لئے واضح کردہ ہدایات کے مطابق ان کو ملازمت فراہم کی جائیں اس کے ساتھ ساتھ محکمہ تعلیم اورپرائیویٹ اسکولز کے مالکان کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ ان لوگوں کے لیے کوٹہ مخصوص کریں پھر رجسٹریشن ہوگی۔ورنہ رجسٹریشن نہیں ہوگی ۔اس سے قبل ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل نے بریف کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ الخدمت فاؤنڈیشن کے نوجوان صدر محمد طارق صابری کی کوشش کے ساتھ ان مخصوص افراد میں دس عددویل چیئرز ۔اور سکولز میں بہترین پوزیشن حاصل کرنے والی بچیوں اور بچوں میں نقد اور شیلڈز پیش کی جا رہی ہیں۔اس تقریب میں دیگر مہمانان گرامی مہر غلام فرید مگھیانہ سیال ۔اقلیتی مہمان سردار جسونت سنگھ۔آصف منور۔ادارہ اخوت سےچوہدری ارشد گجر چوہدری ذوالفقار علی گجر ایریا منیجر۔۔ویٹرنری یونیورسٹی کے پروفیسر سید احتشام الحق۔ پرو فیسر ڈاکٹر عبدالرحمن سیال۔ کونسلر محمد اقبال انجم ۔این جی اوز کے فیصل منظور ۔ڈاکٹر محمد یوسف بھٹی۔اور آمنہ ویلفیئر سوسائٹی کے ڈاکٹر ریاض نول اور دیگر مہمانان میں موجود تھے تقریب کے آخر میں گروپ لیڈر ڈاکٹر عبدالجبار خان نے ڈپٹی کمشنر جھنگ شاہد عباس جوئیہ ۔ڈپٹی ڈاٸریکٹر سوشل ویلفٸر اظہر عباس عادل اورمعزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہ اپنا قیمتی وقت نکال کر ہماری حوصلہ افزائی کی ہے۔اور امید رکھتے ہیں کہ آپ کی رہنمائی میں اس کو مزید فعال بنانے کی کوشش کریں گے ۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد اویس علی)ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد کی ہدایت پر شہر کی صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے خصوصی پلان پر عملدآمد جاری ہے
ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد اویس علی)ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد کی ہدایت پر انسپکٹر ماحولیات محمد عرفان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف خشت بھٹہ جات کا وزٹ کیا اور زگ زیگ ٹیکنالوجی ایس او پیزپر عملدآمد کا جائزہ لیا۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد اویس علی)ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد کی ہدایات پر ناجائز منافع خوروں کیخلاف سخت کریک ڈاون جاری ہے۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد اویس علی)ڈپٹی کمشنر/چیئر مین ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ عدنان ارشاد نے کہا ہے کہ ضلع میں جعلی وغیر معیاری ادویات کی فروخت کے گھناﺅنے دھندے کی مکمل روک تھام کیلئے ڈرگ انسپکٹرز مزید متحرک ہو کر کام کریں اور علاج کے نام پر انسانی صحت سے کھیلنے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے
محمد ریان مجتبیٰ اعوان کی لاھور گرائمر سکول لاھور کینٹ میں گرائجویشن کی تقریب
ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد اویس علی)ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کے جذبے اور نیک نیتی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دینے والے سرکاری افسران کی خدمات ہمیشہ یاد رہتی ہیں
ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد اویس علی)ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد نے ناقص کارکردگی والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پر اظہار برہمی کرتے ہوئے آئندہ ماہ سے ہر پرائس مجسٹریٹ کو جرمانوں کا علیحدہ علیحدہ ہدف دیدیا
کمالیہ(محمد اویس علی) نواحی علاقہ چکنمبر 712 گ ب میں زمین کے تنازعہ پر جھگڑا مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق 3 افراد زخمی
ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد اویس علی سے)کمالیہ میں چوروں کا راج