جھنگ (محمد جاوید اعوان)ہیڈ تریموں کے مقام پر دو دریا ملنے کے باوجود جھنگ کی عوام فارمی مچھلی کھانے پر مجبور۔ دریائی مچھلی جھنگ کے لوگ کھانے کو ترس گئے ہیں دریائی مچھلی کہاں جاتی ہے جھنگ کی عوام کا پنجاب حکومت سے سوال ذرائع کے مطابق جھنگ دو دریاؤں کے سنگم پر واقع ہے جہاں بھاری مقدار میں مچھلی پائی جاتی ہے جس میں کالا راو زیادہ پائی جاتی ہے یہ مچھلی ٹھکیددار کو دی جاتی ہے وہ لاہور، اسلام آباد اور دیگر شہروں کو سپلائی کر کے بھاری منافع کما رہے ہیں جبکہ جھنگ کی 30 لاکھ آبادی فارمی مچھلی کھانے پر مجبور ہے دو دریا ہیڈ تریموں کے مقام پر ملتے ہیں جہاں ہزاروں من مچھلیاں پیدا ہوتی ہے لیکن جھنگ کی عوام اس سے محروم ہے۔ اگر دریائی مچھلی ملتی ہے تو وہ چھوٹا دانہ جو بچ جاتا ہے عوامی حلقوں نے پنجاب حکومت سے اپیل کی ہے کہ مچھلی پکڑنے کا ٹھیکہ مقامی افراد کو دیا جائے تاکہ جھنگ کی عوام بھی دریائی مچھلی کھا سکے۔
*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا ھے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ماہ صیام میں شہریوں کو ریلیف دینے کےلئے رمضان بازاروں کا قیام عمل میں لایا گیا ھے*
*جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا ھے کہ شہریوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں*،
*جھنگ(جاوید اعوان سے)میونسپل کمیٹی جھنگ کے ملازمین اور بزرگ پنشنرز کا دو ماہ سے بند تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی پر سخت احتجاج، دفتر کی تالا بندی*
*جھنگ(جاوید اعوان سے) تجاوزات کی دوبارہ بھر مار عید کی اڑ میں ریل بازار انار کلی بازار شہید روڈ کوٹ روڈ مین بازار دھجی روڈ سمیت شہر بھر میں تجاوزات کی دوبارہ بھر مار ہو گئی ھے*
*جھنگ(جاوید اعوان سے) بھکر روڈ پر نیشنل بینک کی مین برانچ کے باہر تشدد اور ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا*۔
*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے دورہ کے موقع پر مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا*۔
*جھنگ(جاوید اعوان سے) کانسٹیبلان اور لیڈی کانسٹیبلان کی بھرتی کیلئے امیدواران کا تحریری امتحان مکمل . چئیرمین ریکروٹمنٹ بورڈ ڈی آئی جی فیصل شہزاد راجہ ، ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی اور ایس پی حسام بن اقبال کی زیر نگرانی تحریری امتحان لیا گیا* ۔
*جھنگ (جاوید اعوان سے) سیکرٹری محکمہ مواصلات و تعمیرات پنجاب کے جاری کردہ احکامات پر عمل کرتے ہوئے انجینئر اظہر حنیف نے ایگزیکٹو انجینئر ہائی وے ڈویژن جھنگ کے عہدے کا چارج سنبھال کرکام شروع کر دیا* ۔
*جھنگ(جاوید اعوان سے) وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کو جھنگ کے ایک شہری کی طرف سے دی گئی درخواست میں الزام عائد کر تے ہوئے کہا گیا ھے کہ لاھور ائیرپورٹ پر عمرہ زائرین کے ساتھ مبینہ غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے اور ناجائز طور پر روک کر انہیں ہراساں و پریشان کرنے والے امیگریشن سٹاف کے خلاف تحقیقات کرائی جائے*
*جھنگ(جاوید اعوان سے)ضلع بھر میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی زیر نگرانی سکولوں میں چلنے والے واٹر فلٹریشن پلانٹس کا پانی کسی مستند لیبارٹری سے چیک کروایا جائے ۔عوامی مطالبہ*