ضلع بھر میں جعلی کرنسی کی بھرمار، دکانوں پر پانچ ہزار اور ایک ہزار کے جعلی نوٹ چلائے جاتے ہیں کئی بار بینکوں کے سے ٹی ایم سے بھی جعلی نوٹ نکل آتے ہیں عوامی حلقے۔
جھنگ (محمد جاوید اعوان ) ضلع بھر میں جعلی کرنسی کی بھرمار، دکانوں پر پانچ ہزار اور ایک ہزار کے جعلی نوٹ چلائے جاتے ہیں کئی بار بینکوں کے سے ٹی ایم سے بھی جعلی نوٹ نکل آتے ہیں عوامی حلقے۔ ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں جعلی کرنسی جگہ جگہ چلائی جاتی ہے دکانوں پر روزانہ کی بنیاد پر 5 ہزار ایک ہزار اور 5سو کے نوٹ بڑی تعداد میں پکڑے جاتے ہیں کئی نوٹ تو اتنے پرفیکٹ ہوتے ہیں کہ بینک والے دھوکا کھا جاتے ہیں دکاندار اکثر خواتین کی طرف سے دیے جانے والے نوٹ چیک نہیں کرتے شام کو حساب کرنے پر ان کو معلوم ہوتا ہے کہ آج دو تین نوٹ جعلی کوئی دے گیا ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اکثر نجی بینکوں کے اے ٹی ایم سے بھی جعلی نوٹ برآمد ہو جاتے ہیں حکومت بھی جعلی کرنسی کی روک تھام کے لیے پلاسٹک کے نوٹ بنانے کا پروگرام بنا رہی ہے عوامی حلقوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ جعلی کرنسی کے روک تھام کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
جھنگ(محمد جاوید اعوان)ضلعی انتظامیہ کھاد کی سرکاری نرخوں پر فراہمی کے حوالے سے متحرک ہے۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے محکمہ زراعت کے افسران سے میٹنگ اور ضلع میں کھاد کے اسٹاک کی دستیابی پر بریفنگ لی
جھنگ(محمد جاوید اعوان )ڈپٹی کمشنراحمد کمال مان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال نیاز احمد مغل نے سبزی و فروٹ منڈی کا وزٹ کیا اور اپنی نگرانی میں سبزیوں و پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا
جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان کی ہدایت پر ایم سی کا عملہ متحرک ھے
اوکاڑہ (حیدر آمین )تھانہ ستگھرہ کی حدود کھوہ پاک داخلی لہی فضل شاہ میں قبضہ مافیا کا زمین پر قبضہ کرنےکی کوشش مزاحمت پر ایک ہی گھر کی دوخواتین سمیت 5 افراد شدید زخمی :ریسکیو ذرائع
جھنگ(محمد جاوید اعوان) ڈپٹی کمشنراحمد کمال مان نے اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں اور علاج معالجہ کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا
جھنگ(محمد جاوید اعوان) ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے عید الاضحی کے حوالے سے لگائی گئی مویشی منڈیوں کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ لوکل گورنمنٹس کے افسران بھی تھے
جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا ھے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو استحکام میں رکھنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی سمیت اشیاءخوردونوش اور سبزیوں وپھلوں کی سستے نرخوں پر فراہمی کا جائزہ لیا جا رہا ھے
جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنراحمد کمال مان نے شہر کی مرکزی سبزی وپھل منڈی کا وزٹ کیا اور اپنی نگرانی میں سبزیوں و پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا
عبدالحکیم (عبدالروف عاقب) روڈ یوزر ز کو ایس او پیز پر عمل کروائیں، اوور سپیڈ اور اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف کوئی رعائیت نہ کی جائے،
عبدالحکیم (عبدالروف عاقب) عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہسپتالوں کے وزٹس شروع کیئے ہیں۔ سروس ڈیلیوری میں غفلت برتنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی نافظ کردی ہے، ڈپٹی کمشنر شاہد فرید نے رات گئے سرکاری ہیلتھ فیسلٹیز میں طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے ٹی ایچ کیوہسپتال کبیروالا،رورل ہیلتھ سنٹرز عبدالحکیم، کچاکھوہ کا اچانک وزٹ کیا