210

*جھنگ(جاوید اعوان سے)۔انتظامی غفلت یا حادثے کا انتظار؟ اڈہ کھیوہ منگل بازار خونی شاہراہ پر سجنے لگا*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)۔انتظامی غفلت یا حادثے کا انتظار؟ اڈہ کھیوہ منگل بازار خونی شاہراہ پر سجنے لگا*
*جھنگ چنیوٹ روڈ پر واقع اڈہ کھیوہ میں ڈسٹرکٹ کونسل کی جانب سے لگائے جانے والے منگل بازار نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی۔ انتظامیہ نے ٹھیکیدار کو نوازنے کے لیے بازار کی اجازت تو دے دی، مگر سڑک سے ہٹ کر بازار لگانے کی شرط رکھنا بھول گئی۔ مین روڈ کے دونوں اطراف غیر قانونی تجاوزات اور بازار کی وجہ سے ٹریفک کا پہیہ جام رہنا معمول بن گیا، پٹرولنگ پولیس نے بھی بے بسی کا اظہار کر دیا*
*​تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کونسل جھنگ نے اڈہ کھیوہ پر منگل بازار کا ٹھیکہ تو جاری کر دیا ہے، لیکن ٹھیکیدار نے قانون کو پیروں تلے روندتے ہوئے بازار کو بالکل مین روڈ کے کناروں پر سجا لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بازار کے سٹالز سڑک کے عین اوپر ہونے کی وجہ سے جھنگ چنیوٹ روڈ جیسی مصروف شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو رہی ہے*۔
*جب اس سنگین صورتحال پر انچارج پٹرولنگ پوسٹ کھیوہ سے رابطہ کیا گیا تو ان کا جواب کسی ایٹم بم سے کم نہ تھا۔ انہوں نے اپنی بے بسی کا رونا روتے ہوئے کہا، “آپ بے شک خبر لگا دیں، یہ لوگ ہماری بات نہیں سنتے۔ بازار کو سڑک سے پیچھے ہٹانا میری ذمہ داری نہیں ہے* *ایمبولینسز بھی بے بس، انسانی جانوں کو خطرہ*
*​عوامی ذرائع کے مطابق اس بدنظمی کا سب سے خوفناک پہلو یہ ہے کہ ٹریفک جام میں مریضوں سے بھری ایمبولینسز بھی پھنسی رہتی ہیں۔ ایک طرف انتظامیہ کی خاموشی ہے اور دوسری طرف ٹھیکیدار کی من مانی، جس کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے*۔
*​عوامی اور سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں۔ کیا انتظامیہ کسی بڑے جانی نقصان کا انتظار کر رہی ہے؟ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ٹھیکیدار کو فی الفور بازار سڑک سے مناسب فاصلے پر منتقل کرنے کا حکم دیا جائے تاکہ انسانی جانیں محفوظ رہ سکیں*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں