*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈی پی او ساجد حسین کی جانب سے حوالاتیوں کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے مؤثر اقدامات**نفرت جرم سے ھونی چاہئیے، انسان سے نہیں، ڈی پی او ساجد حسین*
*ڈی پی او ساجد حسین کی ہدایت پر ضلع بھر کے تمام تھانوں میں حوالات میں بند ملزمان کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات جاری۔ڈی پی او ساجد حسین نے تمام ایس ایچ اوز اور محرران کو واضح ہدایات جاری کرتے ھوئے کہا کہ نفرت جرم سے ھے، انسان سے نہیں، لہٰذا حوالات میں موجود ہر ملزم کے ساتھ قانون، انسانیت اور اخلاقیات کے تقاضوں کے مطابق رویہ اختیار کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ گرمی کی شدت کے پیشِ نظر تمام تھانوں میں صفائی ستھرائی کے مؤثر انتظامات، ایئر کولرز کی فعالی، ٹھنڈے پانی کی فراہمی اور مناسب کھانے کے انتظام کو یقینی بنایا جائے تاکہ حوالات میں موجود ملزمان کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ڈی پی او جھنگ نے مزید ہدایت کی کہ تمام افسران حوالاتیوں سے متعلق قانونی تقاضوں کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنائیں اور کسی بھی قسم کی غفلت یا غیر انسانی رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مہذب معاشروں کی پہچان صرف جرائم کے خلاف کارروائی نہیں بلکہ زیرِ حراست ملزمان کے بنیادی حقوق کا تحفظ بھی ھے*۔
67









