33

*جھنگ (جاوید اعوان سے) تحصیل جھنگ قانونگوی موچی والا پٹوارسرکل چک نمبر 464ج-ب جوڑی والا میں رقبہ ملکیتی صوبائی حکومت (محفوظ نالی) تعدادی738کنال پر کھڑی فصل گندم اور چارہ وغیرہ پر قبضہ مافیا قابض ھے*

*جھنگ (جاوید اعوان سے) تحصیل جھنگ قانونگوی موچی والا پٹوارسرکل چک نمبر 464ج-ب جوڑی والا میں رقبہ ملکیتی صوبائی حکومت (محفوظ نالی) تعدادی738کنال پر کھڑی فصل گندم اور چارہ وغیرہ پر قبضہ مافیا قابض ھے* قبضہ مافیا کو سیاسی پشت پناہی حاصل ھے چونکہ قبضہ مافیا اور انتظامیہ آپس میں ملے ہوئے ہیں باوجود عوام الناس اور میڈیا کے شور واویلا کرنے کے باوجود انتظامیہ ٹس سے مس نہیں قبضہ مافیا ناجائز کاشتہ گندم طاقت کے زور پر سرکاری اراضی سے ناجائز طور پر اٹھانا چاہتا ھے مگر سرکار ابھی تک تماشائی بنی تماشا دیکھ رھی ھے نقص امن کا انتہائی خطرہ منڈلا رھاھے حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ھے اھلیان علاقہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز/چیف سیکرٹری پنجاب/ کمشنر فیصل آباد ڈویژن فیصل آباد/ڈپٹی کمشنر جھنگ/اسٹنٹ کمشنر جھنگ سے ملتمس ھیں کہ فوری طور پر سرکاری اراضی واگزار کرانے ناجائز کاشتہ گندم کو سرکاری تحویل میں لینے کے احکامات صادر فرمائے جائیں اور علاقے کو کشیدگی کی نذر ھونے سے بھی بچایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں