123

*جھنگ(جاوید اعوان سے)جھنگ میں موت کا رقص: منی پٹرول پمپس اور گیس ری فلنگ ایجنسیوں کی بھر مار، سول ڈیفنس خوابِ خرگوش کے مزے لینے لگی*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)جھنگ میں موت کا رقص: منی پٹرول پمپس اور گیس ری فلنگ ایجنسیوں کی بھر مار، سول ڈیفنس خوابِ خرگوش کے مزے لینے لگی*
*شہرِ جھنگ اور اس کے گردونواح میں غیر قانونی منی پٹرول پمپس اور گیس ری فلنگ کے مراکز “ٹائم بم” بن گئے۔ انسانی جانوں سے کھیلنے والے مافیا کو کھلی چھوٹ مل گئی جبکہ سول ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی صرف کاغذوں تک محدود ہو کر رہ گئی۔ عوامی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جھنگ سے فوری مداخلت کا مطالبہ کر دیا ھے*۔
*​تفصیلات کے مطابق*، *جھنگ شہر کی گنجان آباد گلیوں، چوراہوں اور مین شاہراہوں پر غیر قانونی منی پٹرول پمپس اور گیس ری فلنگ ایجنسیاں کھمبیوں کی طرح اگ آئی ہیں۔ حفاظتی تدابیر کو بالائے طاق رکھتے ہوئے رہائشی علاقوں میں انتہائی خطرناک طریقے سے پٹرول کی فروخت اور سلنڈرز کی ری فلنگ کا دھندہ عروج پر ہے۔ ذرا سی غفلت کسی بڑے سانحے کو جنم دے سکتی ہے، مگر انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے*۔
*​سول ڈیفنس: “ستو پی کر سو گیا*”
*​انتہائی افسوسناک امر یہ ہے کہ ضلع بھر میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کا ذمہ دار ادارہ “سول ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ” مکمل طور پر بے حس ہو چکا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ کا عملہ مبینہ طور پر چشم پوشی اختیار کیے ہوئے ہے اور ایسا لگتا ہے* *جیسے وہ “ستو پی کر سو رہے ہوں”۔ مافیا کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے انہیں کھلی چھوٹ دینا محکمے کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے.​شہریوں نے دہائی دیتے ہوئے کہا ہے کہ*:
​”*کیا انتظامیہ کسی بڑے حادثے اور لاشیں گرنے کا انتظار کر رہی ہے؟ یہ منی پٹرول پمپس کسی بھی وقت محلے کے محلے راکھ کا ڈھیر بنا سکتے ہیں*۔”
*​عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ان “موت کے اڈوں” کے خلاف فوری گرینڈ آپریشن کیا جائے اور فرائض میں غفلت برتنے والے سول ڈیفنس کے افسران و اہلکاروں کا کڑا احتساب کیا جائے تاکہ جھنگ کے باسیوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں