*جھنگ(جاوید اعوان سے)تھانہ موچیوالا پولیس کی بڑی کاروائی: دو منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں چرس برآمد*
*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران تھانہ موچیوالا پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ انسپکٹر حافظ عبداللہ جپہ (ایس ایچ او تھانہ موچیوالا) نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دو مختلف کارروائیوں میں دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی*
*پہلی کارروائی میں*
*پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چک نمبر 215 کے رہائشی طفیل ولد سہرا (قوم بلوچ) کو گرفتار کیا۔ تلاشی لینے پر ملزم کے قبضے سے 1580 گرام چرس برآمد ہوئی*
*ایک اور کامیاب چھاپے کے دوران پولیس نے چک نمبر 216 کے رہائشی نذیر احمد ولد جیرا (قوم بلوچ) کو دھر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 1620 گرام چرس برآمد کی گئی*۔
*تفصیلات کے مطابق مجموعی طور پر 3 کلو سے زائد (3200 گرام) چرس برآمد کی گئی۔ دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس ایچ او حافظ عبداللہ جپہ کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور نوجوان نسل کی رگوں میں زہر گھولنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا*۔
216









