*جھنگ(جاوید اعوان سے)احترامِ رمضان آرڈیننس کی سرعام دھجیاں اڑا دی گئیں: اڈہ نواں میل پر ‘اپنا المدینہ رازقیہ ہوٹل’ انتظامیہ کے لیے چیلنج بن گیا*
*مقدس مہینے کا تقدس پامال، ضلعی انتظامیہ کے دعوے ہوا میں اڑ گئے*۔ *جھنگ چنیوٹ روڈ پر واقع مشہور تجارتی مرکز اڈہ نواں میل پر ‘اپنا المدینہ رازقیہ ہوٹل’ نے احترامِ رمضان کی دھجیاں اڑاتے ہوئے سرعام چائے خانے اور کھانے پینے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، جس سے نہ صرف روزے داروں کی دل آزاری ہو رہی ہے بلکہ قانون کا مذاق بھی اڑایا جا رہا ہے۔میڈیا ٹیم کا چھاپہ اور in مالک کا عجیب و غریب منطق*
*تفصیلات کے مطابق*، *عوامی شکایات پر جب میڈیا ٹیم نے ہوٹل کا دورہ کیا تو وہاں صورتحال انتہائی افسوسناک تھی* *ہوٹل بغیر کسی قانونی اجازت نامے یا ‘ہیلتھ کیٹیگری’ رعایت کے مکمل طور پر کھلا پایا گیا۔ جب میڈیا نے ہوٹل مالک سے اس غیر قانونی عمل پر سوال کیا تو اس نے اسسٹنٹ کمشنر جھنگ کے نام دی گئی ایک سادہ درخواست لہراتے ہوئے اسے اپنی ‘اجازت’ قرار دے دیا*۔
*حیران کن امر یہ ہے کہ اس درخواست پر کسی افسر کے کوئی دستخط یا باقاعدہ منظوری کے احکامات موجود نہ تھے*، *محض ایک کاغذ کے ٹکڑے کو ‘لائسنس’ بنا کر انتظامیہ کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا رہی ہے*۔
*عوامی حلقوں کا شدید ردعمل۔علاقے کے سماجی اور مذہبی حلقوں نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کیا ایک سادہ درخواست دے چیک اینڈ بیلنس کرنے والا نہیں؟ڈپٹی کمشنر سے اصلاحِ احوال کی اپیل*
*عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر اور اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہthوہاس سنگین معاملے کا فوری نوٹس لیں۔ عوام کا کہنا ہے* *کہ ایسے عناصر کے خلاف فوری کارروائی کر کے ہوٹل کو سیل کیا جائے جو نہ صرف قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں بلکہ مقدس مہینے کے تقدس کو3 بھی پامال کرنے کا سبب بن رہے ہیں*۔
105









