*جھنگ(جاوید اعوان سے)سی ای او ایجوکیشن آفس کے نائب قاصد فلک شیر کی ریٹائرمنٹ، الوداعی تقریب کا انعقاد*
*سی ای او ایجوکیشن جھنگ تنویر احمد غزالی کی جانب سے ریٹائر ہونے والے نائب قاصد فلک شیر کے اعزاز میں مقامی میرج ہال (حماد مارکی) میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں سابق سی ای او ایجوکیشن جھنگ نسیم احمد زاہد نے بطور خاص شرکت کی*۔
*چالیس سالہ خدمات کو خراجِ تحسین*
*تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن تنویر احمد غزالی نے کہا کہ فلک شیر جیسے محنتی اور دیانتدار ملازمین محکمے کا فخر ہوتے ہیں*۔ *انہوں نے فلک شیر کی 40 سالہ طویل اور بے داغ خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمت سے ریٹائرمنٹ ایک قدرتی عمل ہے، لیکن ایک فرض شناس ملازم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے*۔
*اس موقع پر تنویر احمد غزالی اور نسیم احمد زاہد نے فلک شیر کو ان کی خدمات کے اعتراف میں تعریفی اسناد اور قیمتی تحائف سے نوازا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔تقریب میں سی ای او ایجوکیشن آفس کے تمام افسران، کلرکوں اور دیگر اہلکاران نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے فلک شیر کے ساتھ گزارے ہوئے وقت کو یاد کیا اور ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی کے لیے دعا کی*۔ *تقریب کے اختتام پر شرکاء کے اعزاز میں پرتکلف ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا*۔
259









