جھنگ(محمد جاوید اعوان)مسئلہ جوناگڑھ اور مسئلہ کشمیر بھارت کی دوغلی پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ یہ دونوں تنازعات بھارتی توسیع پسندانہ عزائم کو ظاہر کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے مسلم انسٹیٹیوٹ اور یونیورسٹی آف جھنگ کے زیر اہتمام “مسئلہ جوناگڑھ اور خطے میں امن کے لیے اس کی اہمیت” کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں کیا۔ سیمینار سے دیوان آف جوناگڑھ و چئیرمین مسلم انسٹیٹیوٹ صاحبزادہ سلطان احمد علی، وائس چانسلر جھنگ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر، ڈاکٹر محمد نواز بھٹی، ڈاکٹر مجیب احمد اور ڈاکٹر فخر بلال نے خطاب کیا۔ مقررین نے جوناگڑھ پر پاکستان کے قانونی مؤقف پر روشنی ڈالی اور کہا کہ جوناگڑھ تقسیمِ برصغیر کا ایک اور نامکمل ایجنڈا ہے۔ تقسیمِ ہند کے دوران بھارت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ ناانصافی کی گئی۔ کسی علاقے پر زبردستی قبضے کی پالیسی کبھی بھی مستقل نہیں رہتی۔ مسئلہ جوناگڑھ کے کئی سیاسی، سفارتی اور قانونی پہلو ہیں۔ اس کا حل خطے کے دیر پا امن کیلئے ناگزیر ہے چنانچہ سفارتی سطح پر ہمیں جوناگڑھ کے لیے مزید فیصلے کرنے ہوں۔ لوگوں کی آگاہی کے لیے اس طرح کے پروگرام ہونے چاہئیں۔ ہمیں جوناگڑھ کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھانی چاہیے۔ ہر پاکستانی کا قومی فرض ہے کہ وہ مسئلہ جوناگڑھ کے پر امن حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ مقررین نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے جس طرح کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پہ اجاگر کیا ہے اسی طرح جوناگڑھ کے مسئلہ کو بھی ہر عالمی فورم پر اٹھانا چاہیئے۔ مقررین نے اس امر کا بھی اظہار کیا کہ مسئلہ جوناگڑھ پر مختلف یونیورسٹیز میں تحقیق سرگرمیوں کو فروغ دیا جانا چاہئے تاکہ نئے ابھرتے عالمی تناظر کے مطابق پاکستان کے مؤقف کو بہتر انداز میں دنیا کے سامنے پیش کیا جا سکے۔ مقررین نے زور دیا کہ جوناگڑھ سے بھارتی قبضہ ختم کروانا اور عملی طور پر پاکستان کا حصہ بنانا ہمارے اولین قومی فرائض میں سے ہے۔ نواب آف جوناگڑھ نواب محمد مہابت خانجی نے نظریہ پاکستان کے تحت پاکستان سے الحاق کیا تھا۔ جوناگڑھ ہمارا تاریخی اور قانونی حق ہے اور زندہ قومیں اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوتیں چنانچہ ہم بھی اپنے حق کیلئے لڑتے رہیں گے۔ سیمینار میں طلباء، پروفیسرز اور دیگر افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
*جھنگ(جاوید اعوان سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات جاری ہیں.اس حوالہ سے ڈویژنل کمشنر راجہ جہانگیر انور کی ہدایات پر جھنگ میں خصوصی بچوں کیلئے*
*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈی ایچ کیو ہسپتال کی کینٹین میں گراں فروشی عروج پر، عوامی حلقوں کا شدید احتجاج*
*جھنگ(جاوید اعوان سے)شادی ہالز میں حفظان صحت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی: ‘فی کس خرچہ، مگر سہولیات ندارد!’*
*جھنگ(جاوید اعوان سے)جمیعت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہباز گجر ایڈووکیٹ نے کہا ھے کہ 27ویں آئینی ترمیم پر مشتمل مسودہ ایک ناقص دستاویز ھے*
*جھنگ(جاوید اعوان سے)جھنگ میں لٹل انوینٹرز ایکسپو کا انعقاد*، *ننھے انجینئرز نے سائنس اور ٹیکنالوجی پر مبنی پروجیکٹ پیش کیے*
*جھنگ(جاوید اعوان سے)۔ڈپٹی کمشنر سے اپیل: جھنگ-ٹوبہ ٹیک سنگھ روڈ کی خستہ حالی فوری ٹھیک کی جائے*
*جھنگ(جاوید اعوان سے)جھنگ پولیس تھانہ سٹی کی کاروائی*
*جھنگ(جاوید اعوان سے) یونین کونسل نمبر 3 (گرواں دا چک) میں نابالغ بچی کے نکاح کا معاملہ: صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب کا نوٹس، متعلقہ افراد ریکارڈ سمیت طلب*
*جھنگ(جاوید اعوان سے)ٹی ایچ کیو ہسپتال احمد پور سیال کی ریویمپنگ میں سنگین بے ضابطگیاں؛ اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ* *غیر معیاری میٹریل اور غیر منظور شدہ ادائیگیوں کا انکشاف*
*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈی ایچ او اور ڈپٹی ڈی ایچ اوز کی اتائیوں کے خلاف بڑی کارروائیاں، غیر قانونی کلینک اور لیب سیل! عوامی حلقوں کا بھرپور اظہارِ تشکر*







