84

*جھنگ(جاوید اعوان سے)جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے ایوب چوک میں مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کی طرف سے منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے ایوب چوک میں مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کی طرف سے منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ* *حکومت کشمیر ایشوء کو اپنی خارجہ پالیسی کا محور بنائے ۔ معرکہ حق کی شاندار کامیابی کے بعد اب حکومت و ریاست کو مسئلہ کشمیر کو ماضی سے بڑھ کر بنیادی حیثیت دینا ہوگی ۔5اگست 2019ء کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں انڈیا نے کشمیری عوام پر ظلم و بربریت کی حد کر دی ہے اور وہاں پر جموں و کشمیر کا جغرافیہ نقشہ تبدیل کرنے کے لیے کوششیں تیز تر کر دی ہیں۔ وہاں پر سینکڑوں سرکاری ملازمین کو نوکریو ں سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں اور عالمی برادری اور اقوام متحدہ استحصال بالجبر کا فوری نوٹس لے۔ ریلی سے سردار منشاء گجر، سردار جسپال سنگھ ، ضیا ء الرحمٰن گرھیوال ، قاری محمد عثمان فاروقی و دیگر نے بھی خطاب کیا* ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں