199

*جھنگ(جاوید اعوان سے)جھنگ کے علاقہ ماڑی بلوچاں میں لرزہ خیز واردات، بہن بھائی کے ہاتھوں باپ قتل،صحن سے دبی لاش برآمد*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)جھنگ کے علاقہ ماڑی بلوچاں میں لرزہ خیز واردات، بہن بھائی کے ہاتھوں باپ قتل،صحن سے دبی لاش برآمد*
*جھنگ کے علاقہ ماڑی بلوچاں میں لرزہ خیز واردات، بہن بھائی کے ہاتھوں باپ قتل،صحن سے دبی لاش برآمد تفصیلات کے مطابق ماڑی بلوچاں کے علاقے میں پیش آنے والے اندوہناک واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا، جہاں مبینہ طور پر کم عمر بہن بھائی نے اپنے ہی والد کو قتل کر کے لاش گھر کے صحن میں دبا دی.پولیس ذرائع کے مطابق 15 سالہ فرخ نے اپنی 13 سالہ بہن کے ساتھ مل کر اپنے والد کو مبینہ طور پر کلہاڑی کے وار کر کے قتل کیا اور بعد ازاں لاش کو گھر کے صحن میں دفنا دیا*
*واقعہ کا انکشاف اس وقت ہوا جب پولیس نے مشکوک حالات کی بنیاد پر تفتیش کا دائرہ وسیع کیا.تحقیقات کے دوران ملزمان کی نشاندہی پر گھر کے صحن سے لاش برآمد کر لی گئی، جبکہ آلہ قتل کلہاڑی بھی گھر کی چھت سے قبضہ میں لے لی گئی*
*پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے.اہم انکشاف یہ بھی سامنے آیا ہے کہ ملزم فرخ نے 5 فروری کو متعلقہ تھانے میں اپنے والد کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا، جس کے بعد پولیس نے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کا آغاز کیا*۔
*دورانِ تفتیش بیانات میں تضاد اور شکوک کی بنیاد پر سخت پوچھ گچھ کی گئی تو اصل حقائق سامنے آ گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے، جبکہ ملزمان کو حراست میں لے کر قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔ علاقے کے مکینوں نے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مؤثر قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں