*جھنگ(جاوید اعوان سے)جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ*
*اس وقت پاکستان میں پورے خطے سے مہنگا پٹرول فروخت ہو رہا ہے ۔تیل کا پرانا اٹھائیس دن کا سٹاک موجود ہونے کے باوجود یک دم پچپن روپے تیل مہنگا کرنا غریب دشمنی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمران امریکہ کی پرواہ کیے بغیر روس سے سستا تیل خریدنے کا معاہدہ کریں اور حال ہی میں وزیر اعظم کی طرف سے کفایت شعاری مہم کے حوالہ سے بیوروکریسی و وزراء کے حوالہ سے تیل بچت کے لیے جو اقدامات کیے گئے ہیں یہ اقدامات آئندہ مستقبل میں بھی جاری رہنے چاہیے۔تاکہ افسر شاہی و اشرافیہ کی لوٹ کھسوٹ سے ملکی خزانے کو کچھ نا کچھ ریلیف مل سکے* ۔
130









