*جھنگ(جاوید اعوان سے)۔ڈی ایچ کیو ہسپتال میں افطار دسترخوان، روزہ داروں کی بڑی تعداد مستفید*
*وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں “نگہبان دسترخوان، مریم کے مہمان” پروگرام کے تحت افطار دسترخوان کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر خادمِ جھنگ الحاج محمد یعقوب شیخ (ٹکٹ ہولڈر پاکستان مسلم لیگ (ن) حلقہ این اے 109) اور سابق ایم پی اے راشدہ یعقوب شیخ کی جانب سے روزہ داروں کے لیے معیاری افطار فراہم کی گئی۔افطار دسترخوان سے مریضوں کے لواحقین، تیمارداروں، مسافروں اور ہسپتال عملہ کی بڑی تعداد نے استفادہ کیا۔ انتظامات کی نگرانی خود محمد یعقوب شیخ اور ان کی ٹیم نے کی، جبکہ کھانے کی تیاری میں حفظانِ صحت کے اصولوں کا خاص خیال رکھا گیا۔محمد یعقوب شیخ کا کہنا تھا کہ ماہِ رمضان المبارک خدمتِ خلق اور ہمدردی کا مہینہ ہے، اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق عوامی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ مستحق افراد کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔شہریوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے دکھی انسانیت کی خدمت کی بہترین مثال قرار دیا اور کہا کہ ہسپتال میں زیرِ علاج مریضوں کے تیمارداروں کے لیے افطار دسترخوان ایک قابلِ تحسین قدم ہے*۔
137









