113

*جھنگ(جاوید اعوان سے)۔ سرکاری گاڑی تباہ مگر افسر کو خراش تک نہ آئی: میڈم عقیلہ انتخاب کے ٹوبہ میں دورِ تعیناتی کا 10 لاکھ کا ‘مشکوک’ کلیم پکڑا گیا*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)۔ سرکاری گاڑی تباہ مگر افسر کو خراش تک نہ آئی: میڈم عقیلہ انتخاب کے ٹوبہ میں دورِ تعیناتی کا 10 لاکھ کا ‘مشکوک’ کلیم پکڑا گیا*
*سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ اور موجودہ سی ای او ایجوکیشن جھنگ، میڈم عقیلہ انتخاب خان سرکاری فنڈز میں مبینہ بے ضابطگیوں کے باعث آڈٹ کے شکنجے میں آ گئیں۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تعیناتی کے دوران سرکاری گاڑی کی مرمت کی مد میں لاکھوں روپے کے غیر قانونی اخراجات پر آڈٹ ٹیم نے 9 لاکھ 80 ہزار روپے کی ریکوری کا حکم جاری کر دیا ھے*
*​ذرائع کے مطابق میڈم عقیلہ انتخاب خان نے اپنی سابقہ تعیناتی کے دوران سرکاری گاڑی نمبر TSG 97 کے حوالے سے ایک حادثہ رپورٹ کیا تھا*۔ *ریکارڈ کے مطابق یہ حادثہ 28 مارچ 2025 کو پیش آیا، جس کی مرمت کے لیے سرکاری خزانے سے 9 لاکھ 80 ہزار روپے کی خطیر رقم نکلوائی گئی*۔
*​آڈٹ رپورٹ کے سنگین اعتراضات*
*​آڈٹ ٹیم نے اپنی حالیہ رپورٹ میں اس حادثے اور اخراجات کو مشکوک قرار دیتے ہوئے درج ذیل* *اعتراضات اٹھائے ہیں*:
*​پراسرار بچاؤ: رپورٹ میں سوال اٹھایا گیا ہے کہ اگر گاڑی کو اتنا شدید نقصان پہنچا کہ اس کی مرمت پر تقریباً 10 لاکھ روپے خرچ ہوئے، تو حادثے کے وقت گاڑی میں موجود ڈرائیور اور میڈم عقیلہ انتخاب کو معمولی چوٹ تک کیوں نہیں آئی؟*
*​غیر قانونی استعمال کا خدشہ: مبینہ طور پر یہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ یا تو سرے سے کوئی حادثہ ہوا ہی نہیں، یا پھر حادثے کے وقت گاڑی کسی غیر متعلقہ شخص کے زیرِ استعمال تھی اور سرکاری قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑائی گئیں*۔
*​فوری ریکوری کا حکم*: *آڈٹ حکام نے ان اخراجات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مذکورہ افسر سے تمام رقم سرکاری خزانے میں جمع کروانے کا حکم دے دیا ھے*
*عوامی حلقوں کا اطمینان​عوامی اور سماجی حلقوں نے آڈٹ ٹیم کی اس کارروائی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ تعلیم جیسے مقدس شعبے سے وابستہ افسران کا اس طرح مالی بے۔ضابطگیوں میں ملوث ہونا افسوسناک ہے، شفاف تحقیقات کے ذریعے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہیے*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں