*جھنگ(جاوید اعوان سے)ریکارڈ چھپانا مہنگا پڑ گیا: صوبائی محتسب اعلیٰ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ جھنگ کے خلاف سخت ایکشن*
*حقِ معلومات (RTI) کے قانون کی خلاف ورزی اور شہری کو مطلوبہ ریکارڈ فراہم نہ کرنا دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ جھنگ کو مہنگا پڑ گیا۔ ایڈوائزر ٹو صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب نے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق جھنگ کے ایک مقامی شہری نے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ کے دفتر میں ایک زیر تعمیر کمرشل بلڈنگ کے ریکارڈ کے حصول کے لیے* *درخواست دی تھی۔ تاہم، مذکورہ دفتر کے افسران اور عملہ عرصہ دراز تک شہری کو چکر لگواتے رہے اور لیت و لعل سے کام لیتے ہوئے ریکارڈ فراہم کرنے سے گریز کیا۔شہری کی جانب سے بارہا رجوع کرنے کے باوجود جب شنوائی نہ ہوئی، تو اس نے صوبائی محتسب اعلیٰ سے رجوع کیا۔ ذرائع کے مطابق ایڈوائزر ٹو صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب نے دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ کی اس غفلت پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ محکمے کے ذمہ داران کو 11 فروری 2026 کو تمام تر متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ ذاتی طور پر طلب کر لیا ہے*۔
*جھنگ کے شہری حلقوں نے ایڈوائزر ٹو صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب کے اس بروقت اقدام کو سراہتے ہوئے اسے سرکاری دفاتر میں شفافیت اور جوابدہی کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری اداروں کو قانون کے مطابق عوامی معلومات کی فراہمی میں رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے*۔
95









