*جھنگ(جاوید اعوان سے)میرٹ کی دھجیاں اڑانے پر محکمہ تعلیم میں بڑا دھماکہ، سی ای او ایجوکیشن فارغ*
*وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا بڑا ایکشن: عقیلہ انتخاب خان عہدے سے ہٹا دی گئیں، سیکرٹری آفس رپورٹ کرنے کا حکم*
*ضلع جھنگ میں سکول (STI) ٹیچرز کی بھرتیوں میں ہونے والی مبینہ بندر بانٹ اور کرپشن کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ میڈیا پر خبریں نشر ہونے اور عوامی شکایات کے انبار لگنے کے بعد صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان نے سخت نوٹس لیتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) ایجوکیشن جھنگ، عقیلہ انتخاب خان کو ان کے عہدے سے فوری طور پر ہٹا دیا ہے۔ انہیں فی الفور لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے*۔
*بھرتیوں میں “من پسند” نوازشات کا انکشاف*
*ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں STI بھرتیوں کے دوران میرٹ کو پسِ پشت ڈال کر چہیتے امیدواروں کو نوازنے کے سنگین انکشافات سامنے آئے تھے*
*خاص طور پرگورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول سیٹلائٹ ٹاؤن جھنگ*
*گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول موضع لغاری ( تحصیل احمد پور سیال)گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چکنمبر 446 (تحصیل جھنگ)*
*ان تعلیمی اداروں میں حقدار اور میرٹ پر پورا اترنے والے امیدواروں کے بجائے مبینہ طور پر سفارش اور رشوت کے بل بوتے پر تقرریاں کی گئیں جس پر تعلیمی حلقوں اور عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا تھا*
*محکمانہ تبدیلی اور نئے افسر کی تعیناتی*
*صوبائی وزیر تعلیم کے سخت احکامات پر* *سیکرٹری تعلیم پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ عقیلہ انتخاب خان کی جگہ تنویر احمد غزالی کو ایک بار پھر ضلع جھنگ کا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن تعینات کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ تنویر احمد غزالی اس سے قبل بھی جھنگ میں اسی عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں اور انہیں انتظامی معاملات کا وسیع تجربہ حاصل ہے*۔
*کرپشن کے خلاف “زیرو ٹالرینس*”
*عوامی حلقوں نے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے میرٹ کی فتح قرار دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ تعلیم جیسے مقدس شعبے میں بے ضابطگیاں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ نئے سی ای او ان بے ضابطگیوں کی درستگی کے لیے کیا عملی اقدامات اٹھاتے ہیں*۔
152









