173

*جھنگ (جاوید اعوان سے)ایس ایچ او سٹی سید ثمر شاہ کا بڑا ایکشن، شراب نوشی پر پولیس اہلکار گرفتار*

*جھنگ (جاوید اعوان سے)ایس ایچ او سٹی سید ثمر شاہ کا بڑا ایکشن، شراب نوشی پر پولیس اہلکار گرفتار*
*سہیل اختر سکھیرا کی قیادت میں فیصل آباد ڈویژن میں جاری زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ضلع جھنگ میں قانون کی بالادستی کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے*۔
*اسی سلسلے میں اندرونی احتساب کی ایک واضح مثال قائم کرتے ہوئے ایس ایچ او سٹی سید ثمر شاہ نے شراب نوشی میں ملوث اپنے ہی محکمانہ اہلکار کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی*۔
*پولیس ذرائع کے مطابق اے ایس آئی عزیز الرحمن دورانِ گشت سیم پل سرگودھا روڈ جھنگ سٹی کے قریب موجود تھے کہ انہیں اطلاع موصول ہوئی کہ پولیس کانسٹیبل عدنان احمد نمبر 1453 ولد نور محمد قوم نول سکنہ پکے والا جھنگ صدر، جو حالیہ طور پر پولیس لائن جھنگ میں تعینات تھا، مبینہ طور پر شراب نوشی کیے ہوئے ہے اور اس کے قبضہ میں شراب بھی موجود ہے*۔
*اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر چیکنگ کی گئی تو ملزم کے قبضہ سے تقریباً پانچ لیٹر شراب برآمد ہوئی*۔
*پولیس نے اہلکار کو موقع پر گرفتار کر کے اس کے خلاف حسبِ ضابطہ مقدمہ درج کر لیا، جبکہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے*۔
*پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور کسی بھی اہلکار کو قانون سے بالاتر تصور نہیں کیا جا سکتا*۔
*آر پی او فیصل آباد ڈویژن کی ہدایات کے مطابق نہ صرف منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر بلکہ محکمہ کے اندر موجود بدعنوان عناصر کے خلاف بھی بلاامتیاز کارروائی جاری رھے گی*۔
*شہری و سماجی حلقوں نے اس اقدام کو سراہتے ھوئے اسے محکمہ پولیس میں احتسابی عمل کی مثبت پیش رفت قرار دیا ھے*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں