132

*جھنگ(جاوید اعوان سے)مافیا کی نیندیں اڑانے والے حافظ ڈاکٹر خالد محمود سرگانہ کی نئی اننگز: ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اٹھارہ ہزاری تعینات.​سیکرٹری ایجوکیشن کا بڑا فیصلہ، میرٹ کے علمبردار افسر کی تعیناتی پر عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)مافیا کی نیندیں اڑانے والے حافظ ڈاکٹر خالد محمود سرگانہ کی نئی اننگز: ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اٹھارہ ہزاری تعینات.​سیکرٹری ایجوکیشن کا بڑا فیصلہ، میرٹ کے علمبردار افسر کی تعیناتی پر عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر*
*ضلع جھنگ کی معروف انتظامی شخصیت اور میرٹ کے سخت گیر حامی حافظ ڈاکٹر خالد محمود سرگانہ کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایلیمنٹری مردانہ) تحصیل اٹھارہ ہزاری تعینات کر دیا گیا۔ ان کی تعیناتی کے احکامات جاری ہوتے ہی یہاں عوامی حلقوں میں اطمینان پایا جاتا ہے، وہاں مفاد پرست ٹولے میں کھلبلی مچ گئی ہے*۔
*​انتظامی اتار چڑھاؤ اور حق کی فتح*
*​تفصیلات کے مطابق، حافظ ڈاکٹر خالد محمود سرگانہ اس سے قبل بطور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل جھنگ اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ محض چند روز قبل بعض ناگزیر وجوہات اور “سیاسی اکھاڑ پچھاڑ” کے باعث انہیں عہدے سے ہٹا کر رپورٹ ٹو سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کر دیا گیا تھا۔ تاہم، ان کی اعلیٰ انتظامی صلاحیتوں اور بے داغ ماضی کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے انہیں اب تحصیل اٹھارہ ہزاری میں اہم ذمہ داری سونپ دی ہے*۔
*​مافیا کے لیے “ناقابلِ قبول” شخصیت*
*​ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر خالد محمود سرگانہ اپنی اصول پسندی اور میرٹ پر سمجھوتہ نہ کرنے کی شہرت رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ کرپٹ عناصر اور کام چور مافیا کی آنکھوں میں ہر وقت کھٹکتے رہتے ہیں۔ ان کی پہلی ترجیح ہمیشہ قانون کی بالادستی رہی ہے، جس کے باعث “سفارش کلچر” کے عادی افراد انہیں ایک آنکھ نہیں بھاتے*
*​عوامی حلقوں کا خیر مقدم*
*​تحصیل اٹھارہ ہزاری کی عوام اور سماجی تنظیموں نے سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کے اس فیصلے کا بھرپور خیر مقدم کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ*:
​”*ایک دیانتدار افسر کی اٹھارہ ہزاری میں تعیناتی ہم پر احسانِ عظیم ہے*۔ *امید ہے کہ اب تعلیمی نظام میں بہتری آئے گی اور میرٹ کا بول بالا ہوگا*۔”
*​ملازمین اور عوامی حلقوں نے حافظ ڈاکٹر خالد محمود سرگانہ کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں